اردو ویکیپیڈیا

اردو زبان میں ویکیپیڈیا

اردو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا اردو نسخہ ہے جس کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا۔[1][2] 21 اپریل 2024 تک اردو ویکیپیڈیا میں 204,991 مضامین، 178,212 مندرج صارفین اور 14,200 فائلیں ہیں اور یہ 50 واں بڑا ویکیپیڈیا ہے۔

Favicon of Wikipedia اردو ویکیپیڈیا
اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف کا منصوبہ
دست‌یاباردو
صدر دفتر
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیاردو ویکیپیڈیا کے رضاکار
ویب سائٹur.wikipedia.org
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
صارفین178,212
آغاز27 جنوری 2004؛ 20 سال قبل (2004-01-27)

تاریخ

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور ایک کثیر اللّسانی دائرۃ المعارف کے طور پر مئی 2001ء میں متعارف کرایا گیا۔ دسمبر 2007ء تک تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار مضامین 253 زبانوں میں ویکیپیڈیا کی زینت بن چکے تھے۔

اردو ميں ویکیپیڈیا کا آغاز پوری دنیا میں 27 جنوری 2004ء میں ہوا؛ اور پہلا با قاعدہ مضمون 5 مارچ 2004ء کو لکھا گیا۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا کو اردو تحریر کے خط میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب یہ مسئلہ اب بڑی حد تک حل ہو چکا ہے؛ بعض معاملات ہنوز حل طلب ہیں۔ اردو کو فارسی-عربی خط میں تحریر کیا جاتا ہے، جو دائیں-سے-بائیں تحریر ہونے والا نظام ہے؛ جس کے نتیجے میں صارفین کو بعض اوقات اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزروں کو اردو کے حساب سے ترتیب دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

سنگ میل

تاریخسنگ میل[3]
19 جون 2006ء1,000
13 اگست 2006ء2,000
15 مارچ 2007ء5,000
29 مارچ 2009ء10,000
28 اکتوبر 2012ء20,000
2014ء40,000
24 اپریل 2014ء50,000
12 اگست 2015ء75,000
29 دسمبر 2015ء100,000
دسمبر 2017ء125,000
23 نومبر 2019ء150,000
7 جنوری 2024ء200,000


صارفین اور منتظمین

اردو ویکیپیڈیا کے اعدادوشمار
صارف کے کھاتوں کی تعدادمضامین کی تعدادفائلوں کی تعدادمنتظمین کی تعداد
178212204991142008

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط