تھونگلون سیسولیتھ

تھونگلون سیسولیتھ ((لاؤ: ທອງລຸນ ສີສຸລິດ)‏؛ پیدائش 10 نومبر 1945ء) لاؤس کے ایک سیاست دان ہیں جو سنہ 2016ء سے لاؤس کے وزیر اعظم ہیں۔ قبل ازیں وہ سنہ 2001ء سے 2016ء تک ڈپٹی وزیر اعظم اور 2006ء سے 2016ء تک وزیر خارجہ بھی رہے۔ 23 جنوری 2016ء کو تھونگلون دسویں پارٹی کانگریس میں لاؤس کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔[2]

تھونگلون سیسولیتھ
(لاؤ میں: ທອງລຸນ ສີສຸລິດ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

سترہویں وزیر اعظم لاؤس
آغاز منصب
20 اپریل 2016ء
صدربونہانگ ووراچیت
تھونسینگ تھماوونگ
 
معلومات شخصیت
پیدائش10 نومبر 1945ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہوافان صوبہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لاؤس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسنادڈاکٹر نوک   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانلاؤ زبان ،  روسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آرڈر آف جوز مارٹی
 آرڈر آف فرینڈشپ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح حیات

تھونگلون لاؤس کے ہوافان صوبہ میں پیدا ہوئے اور ہوافان ہی میں واقع نیو لاؤ ہک ست کالج میں سنہ 1962ء سے 1969ء تک تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے سوویت اتحاد اور ویت نام کا رخ کیا۔ تھونگلون لاؤ زبان کے ساتھ ساتھ ویتنامی، روسی اور انگریزی زبانیں بھی جانتے ہیں۔

تھونگلون اپنی سیاسی زندگی میں متعدد اہم مناصب پر فائز رہے، سنہ 1987ء سے 1992ء تک ڈپٹی وزیر خارجہ، 1993ء سے 1997ء تک وزیر محنت و سماجی بہبود اور 1998ء سے 2000ء تک قومی اسمبلی، لاؤس کے رکن رہے۔ 27 مارچ 2001ء کو انھیں ڈپٹی وزیر اعظم اور ریاستی منصوبہ ساز کمیٹی کا صدر بنایا گیا[3] اور بعد ازاں 8 جون 2006ء کو وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوئے۔

حوالہ جات