ویکیپیڈیا:جسے کوئی بھی مرتب کرسکتا ہے

ابتداء کیجیے! اڑوس
پڑوس
 تحریر
کریں
 شکل
صورت
 شکل
صورت
 ربط
سازی
 بات
چیت
 اندراج
رکنیت
 اضافی
معلومات
  
ویکیپیڈیا:آموختار(تحریر)

کیا آپ نے ہر صفحے کے اوپر دیا گیا ---- "ترمیم" ---- کا بٹن دیکھا؟ اگر آپ کسی بھی صفحے پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو اس صفحے کا متن ایک لکھائی خانے میں کھل جائے گا جس کو تدوینی خانہ (ایڈٹ باکس) کہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر آپ اسی وقت کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتے ہیں اور یا پھر اسی وقت کوئی نیا مضمون لکھ بھی سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے آپ پر رکنیت حاصل کرنے یا اپنے نام کا اندراج کرنے کی قید بھی نہیں۔

اسی لمحے سے ابتدا کیجیے

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ کو مضامین لکھنے اور لکھ کر ان کو محفوظ کرنے کے بارے میں اعتماد حاصل نہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ عملی طور پر مضامین کی لکھائی میں حصہ لینے سے پہلے تھوڑی سی مشق کر لی جائے اور کچھ ہاتھ صاف کر لیا جائے و آپ ایسا بہت آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں کیونکہ ویکیپیڈیا پر مشق کرنے اور تجربات کرنے کے لیے بھی ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ صفحہ اول پر آپ کو خوش آمدید کے خانے میں بائیں جانب ؛ تختہ مشق برائے مشق ، لکھا ہوا نظر آئے گا اور جب آپ اس پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو مشق کرنے کی جگہ تک لے جائے گا۔

پہلا قدم

  1. مشق کے لیے مخصوص صفحہ تختہ مشق برائے مشق پر جاکر تـرمـیـم کے بٹن پر کلک کیجیے جس سے تختہ مشق کے صفحے پر ہی ایک لکھائی کا خانہ کھل جائے گا، جس کا عنوان ہوگا۔۔۔۔۔۔۔

    آپ "تختہ مشق" میں ترمیم کر رہے ہیں۔
  2. اب اس صفحے پر موجود لکھائی کے خانے میں آپ جو چاہیں لکھ سکتے ہیں، اگر ابھی آپ کے کمپیوٹر پر اردو کا سیٹ آپ نہیں تو آپ انگریزی ہی میں کوئی لفظ یا عبارت لکھ کر دیکھ سکتے ہیں ، مثال کے طور پر اپنا نام لکھیئے۔

دوسرا قدم

ویکیپیڈیا:آموختار(تحریر)
  1. جب آپ اپنی عبارت یا جملہ لکھ چکیں تو اس کے بعد لکھائی خانے کے نیچے دیکھیے کہ آپ کو ایک سطر حقوقِ ادبیہ سے متعلق لکھی نظر آئے گی اور اس سطر کے نیچے خلاصہ: نام کا ایک طویل سا خانہ نظر آئے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی عبارت کو کوئی نام دیں جو اس کے تاریخچے میں محفوظ ہو جائے تو وہ نام آپ اس خلاصہ: نامی خانے میں لکھ دیجیئے۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو اس خلاصہ: کے خانے کو خالی چھوڑ دیجیئے۔
  2. خلاصہ: کے خانے کے نیچے آپ کو دو چوکور چھوٹے چھوٹے خانے ملیں گے ان کے بارے میں معلومات بعد میں کسی جگہ دی جائیں گی ، فی الحال ان کو خالی چھوڑ دیجیئے۔
  3. اب آپ چاہیں گے کہ اپنی عبارت کو مستقل طور پر محفوظ کرنے سے پہلے کیوں نا اس کا ایک پیش نظر یا پری ویوو دیکھ لیا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ محفوظ ہونے کے بعد وہ دوسروں کو کیسی نظر آئے گی اور کیا اس میں کسی ہجے وغیرہ کی اصلاح کی ضرورت تو نہیں۔ ایسا کرنے کے لیے نیچے موجود ------ نمائش ------ کا بٹن دبایئے۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کا لکھا ہوا صفحہ براؤزر میں پری ویوو کے طور پر نظر آئے گا۔

تیسرا قدم

  1. کیا آپ نے نمائش کا بٹن دبا کر پری ویوو دیکھ لیا؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی ہوئی عبارت ، آپ کی توقعات کے مطابق ہے اور اس میں کوئی ہجے یا املا غلط نہیں تو اب آپ اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
  2. اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیے اب آپ نمائش کے بٹن کے دائیں جانب موجود محفوظ کا بٹن کلک کیجیئے اور اپنی تحریر کو مستقل محفوظ کر دیجیئے تاکہ اس سے جو چاہے استفادہ کر سکے۔
  3. نمائش کے بائیں جانب آپ کو ایک بٹن ------ تبدیلیاں دکھائیں ------ کے نام سے نظر آرہا ہوگا ، اس کے بارے میں ذکر بعد میں آئے گا۔
  4. یہ تو تھا ویکیپیڈیا پر لکھائی کا آسان سا تعارف ، جو آپ کو ابتدائی مدد فراہم کرتا ہے مزید باریکیاں آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ معلوم ہوتی رہیں گی ؛ آگے بڑھتے رہیے!



آئیے، تختہ مشق بنائیں!
اگلاقدم: ابتداء کیجیے! >>