آئی اسمارٹ شنکر

آئی اسمارٹ شنکر 2019 کی بھارتی تیلگو - زبان کی سائنس فکشن ایکشن کامیڈی فلم ہے جسے پوری جگناتھ نے لکھا اور ہدایتکاری کی ہے ، اس فلم کو پوری جگن ناتھ اور چارمی کور کی مشترکہ کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی موسیقی منی شرما نے ترتیب دی ہے۔ [2] فلم کے اداکاروں میں رام پوتینینی ، نابھا نتیش ، ندھی اگروال ، ستیادیو کانچارانا ، اشیش ودھیارتھی اور پنیت ایسر مرکزی کرداروں میں ہیں۔

اسمارٹ شنکر
اسمارٹ شنکر فلم کا پوسٹر
ہدایت کارپوری جگن ناتھ
پروڈیوسرپوری جگن ناتھ
چارمی کور
ستارےرام پوتینینی
نابھا نتیش
ندھی اگروال
ستیادیو کانچارانا
پونیت ایسر
موسیقیمنی شرما
سنیماگرافیتاج تھوٹا
ایڈیٹرجنید صدیقی
پروڈکشن
کمپنی
پوری کنیکٹس
پوری جگن ناتھ ٹؤرننگ ٹاکیز
تاریخ نمائش
  • 18 جولائی 2019ء (2019ء-07-18)
زبانتیلگو
باکس آفس₹89 crore[1]

36 کروڑروپے سے بنی اس فلم نے چھ دن میں 56 کروڑ ، 9 دن میں 63 کروڑ اور دوہفتوں میں 75 کروڑ کی کمائی کی۔ اس فلم کی مجموعی آمدنی 84 کروڑ روپے ہے۔

کہانی کا خلاصہ

شنکر (رام پوتینینی) حیدرآباد کا ایک غنڈہ اور کنٹریکٹ کلر ہے جو اپنے چچا (کاکا) کے کہنے پر کچھ بھی کرسکتا ہے، ایک کنٹریکٹ کے تحت اس نے کاسی وشوناتھ نامی ایک اعلی پروفائل سیاست دان (پنیت ایسر) کا قتل کیا۔ پولیس نے شنکر کا پیچھا کیا، لیکن وہ اپنی گرل فرینڈ چاندنی (نابھا نتیش)کے ساتھ فرار ہو گیا۔ پولیس کے ساتھ ہوئی مدبھیٹ میں شنکر کی گرل فرینڈ ماری جاتی ہے اور وہ جیل چلا جاتا ہے، دوسری جانب سی بی آئی کا ایک ایماندار افسر (ستیادیو) اس قتل کے معاملے کی تفتیش کررہا ہے اور اسے کچھ سراغ ملتے ہیں جس سے اسے لگتا ہے کہ اس قتل حقیقی مجرم کوئی اور ہے، شنکر کو جب پتہ چلتا ہے کہ اس کو منصوبہ بنا کر پھنسایا گیا جس کی وجہ سے چاندنی کا قتل ہوا ہے، وہ اصلی قاتلوں کو پکڑنے کے لیے جیل سے بھاگ جاتا ہے۔ حقیقی مجرم کی تلاش میں شنکر اور ارون ایک ہی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ان پر حملہ ہوتا ہے اور سی بی آئی آفیسر ارون مارا جاتا ہے اور شنکر زخمی ہوجاتا ہے۔ سی بی آئی چیف (سیاجی شندے) ارون کی گرل فرینڈ اور منگیتر سارہ (ندھی اگروال) جو ایک نیورو سائنٹسٹ ہے، کی مدد سے ارون کی یادداشت کو شنکر کے دماغ میں منتقل کرتے ہیں تاکہ اس کیس کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ باقی کہانی اس بارے میں ہے کہ کیسے شنکر نے ارون کی یادداشت کی مدد سے اصل قاتلوں تک پہنچتا ہے۔

کردار

  • رام پوتینینی -بطور- شنکر
  • نابھا نتیش -بطور- چاندنی
  • ندھی اگروال -بطور- سارہ
  • ستیادیو کنچرانا -بطور- ارون
  • پنیت ایسر -بطور- کاسی وشوناتھ
  • گیٹ اپ سرینو -بطور- شنکر کا دوست
  • آشیش ودیارتی -
  • سیاجی شنڈے - سی بی آئی چیف
  • تلسی
  • عزیز ناصر
  • دیپک شیٹی - منسٹر

پروڈکشن

شیڈول فلم بندی کا حیدرآباد حصہ فروری میں ختم ہوا۔ [3] گوا میں فلم بندی مارچ میں مکمل ہوئی۔ [4] فلم کے ایکشن سین کی عکس بندی اپریل کے دوران وارانسی میں کی گئی تھی۔ [5] فلم بندی مئی کے وسط میں مکمل ہوئی۔ [6]

مارکیٹنگ اور رہائی

فلم کا ٹیزر 15 مئی کو رام پوتھنینی [2] [7] کی سالگرہ کے موقع پر لانچ کیا گیا تھا۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

آئی اسمارٹ شنکر آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)