الگین، مورے

الگین ( /ˈɛlɡɪn/ ؛ (اسکاٹس: Ailgin)‏ ؛ (غیلیہ اسكتلندیہ: Eilginn)‏ ، بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ: [ˈel(e)kʲɪɲ])، ایک قدیم کلیسائی قصبہ، اسکاٹ لینڈ کا اہم انتظامی وتجارتی مرکز ہے، جو دریائے لوسی کے جنوب میں واقع ہے۔ 366 مربع میل پر پھیلے اس قصبے کی کل آبادی 2020 کی مردم شماری کے مطابق 25،040 ہے۔ بارہویں صدی میں اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ ڈیوڈ اول نے اس ضلع کو شاہی حیثیت دی ۔[5]

الگین

الگین کے مرکز میں سینٹ گِلز چرچ
الگین is located in مملکت متحدہ
الگین
الگین
مقام مملکت متحدہ میں
رقبہ9.47 کلومیٹر2 (3.66 مربع میل) [3]
آبادیExpression error: "سانچہ:Scottish locality populations" must be numeric(mid-2018 تخمینہ.)[4]
OS grid referenceNJ220626
• Edinburgh117 میل (188 کلومیٹر)
• London443 میل (713 کلومیٹر)
Council area
  • مورے
Lieutenancy area
  • مورے
ملکاسکاٹ لینڈ
خود مختار ریاستمملکت متحدہ
پوسٹ ٹاؤنالگین
ڈاک رمز ضلعIV30
ڈائلنگ کوڈ01343
پولیس 
آگ 
ایمبولینس 
یو کے پارلیمنٹ
  • مورے
Scottish Parliament
  • مورے
مقامات کی فہرست
مملکت متحدہ
57°39′00″N 3°18′54″W / 57.650°N 3.315°W / 57.650; -3.315

اشتقاقیات

اس شہر کے نام کا مطلب وہاں کی کیلٹک زبان کے مطابق ”خوبصورت جگہ یا وادی“ ہے۔ ایک اور خیال کے مطابق الگین کا نام ایلگ (ealg)سے نکلا ہے جس کا مطلب ”قابل قدر“ ہے۔ کچھ مقامی لوگ اسے آئرلینڈِ صغیر (Little Ireland) بھی کہتے ہیں۔

تاریخ

یہاں 1923ء میں نویں صدی کا ایک ستون دریافت ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ اگست 1040ء میں میک بیتھ کی افواج نے دُنکان اول کو الگین کے قریب شکستِ فاش دی اور قتل کر دیا۔ شاہ ڈیوڈ اول کے دورِ حکومت میں lady hill کے مقام پر قلعہ تعمیر کروایا گیا جو آج بھی اس دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انگلستان کے شاہ ایڈورڈ اول نے دو بار الگین کا دورہ کیا اور وہ اس جگہ سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اس قصبے کو bon chastell et bonne ville یعنی ”اچھا قلعہ اور اچھا قصبہ“ کا خطاب دیا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ

اپریل 2021ء میں الگین کرونا وائرس کا گڑھ بنا رہا، جہاں اسکاٹ لینڈ کے دیگر علاقہ جات کے مقابلے میں چار گنا لوگ متاثر ہوئے۔ جب ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تو ماسوائے الگین کے، تمام علاقوں مین انفیکشن کا پھیلاؤ کم ہو گیا۔ مئی 2021 کو الگین کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ بھی کرونا کے باعث اجلاس میں شامل نہ ہو سکے۔[6]

موسم

موسمی اعتبار سے الگین میں نہ ہی شدید گرمی پڑتی ہے اور نہ ہی سردی جس کی وجہ سمندر سے قربت ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری سے زیادہ نہیں گرتا اور نہ ہی گرمیوں میں 18 ڈگری سے اوپر جاتا ہے۔

آبادیات

نصف سے زائد آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے، جن میں سے زیادہ تر چرچ آف سکاٹ لینڈ سے وابستہ ہیں، جبکہ دیگر مذاہب اور قومیتوں کے لوگ خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔

مشہور شخصیات

یہ آسٹریلوی طبیب سر ڈیوڈ ہارڈی کی جائے پیدائش ہونے کے ساتھ ساتھ سابق فٹ بالر اسٹیفن پریسلے کا بھی آبائی شہر ہے ۔

مشہور اداکار، ہدایت کار اور گلوکار کیون مک کڈ(Kevin McKidd) بھی 1973 ء میں الگین میں پیدا ہوئے۔

حوالہ جات