اوٹنیل بارٹ مین

اوٹنیل بارٹ مین (پیدائش: 18 مارچ 1993ء) ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] اس نے 22 جنوری 2015ء کو 2014-15 سن فویل 3- روزہ کپ میں جنوبی مغربی اضلاع کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا ۔[2] ستمبر 2018ء میں اسے 2018ء افریقہ ٹی20 کپ کے لیے ناردرن کیپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] ستمبر 2019ء میں اسے 2019-20 سی ایس اے صوبائی ٹی20 کپ کے لیے ناردرن کیپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [4] جنوری 2021ء میں بارٹ مین کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا [5] تاہم اسی مہینے کے آخر میں وہ طبی وجوہات کی بنا پر دورے سے باہر ہو گئے۔ [6] اپریل 2021ء میں اسے جنوبی افریقہ میں 2021-22 کرکٹ سیزن سے پہلے، کوازولونٹال کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7]

اوٹنیل بارٹ مین
ذاتی معلومات
پیدائش (1993-03-18) 18 مارچ 1993 (عمر 31 برس)
اوڈٹشورن, جنوبی افریقہ
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 8 جنوری 2021ء

حوالہ جات