اکبر انصاری

اکبر شاہ زمان انصاری (پیدائش: 3 جولائی 1988ء) ایک پاکستانی-برطانوی اول درجہ اور لسٹ اے کرکٹ کھلاڑی ہے جس نے کیمبرج یونیورسٹی کرکٹ کلب اور کیمبرج یونیورسٹی سنٹر آف کرکٹنگ ایکسی لینس [1] اور میریلیبون کرکٹ کلب کے لیے لسٹ اے کرکٹ کھیلی۔ [2] انھوں نے 2009ء میں کیمبرج یونیورسٹی کرکٹ کلب اور 2009ء اور 2010ء میں کیمبرج یونیورسٹی کی قیادت کی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں کیمبرج یونیورسٹی کے لیے کھیلتے ہوئے ان کا سب سے زیادہ سکور 193 تھا۔ [3] اسی میچ میں ان کی بہترین باؤلنگ 4/50 رہی۔ بنگلہ دیش اے کے خلاف ان کی واحد لسٹ اے میں پیشی پر انھوں نے 0 رنز بنائے اور کوئی وکٹ نہیں لی۔ [4] ان کا ایک چھوٹا بھائی ظفر انصاری ہے۔

اکبر انصاری
ذاتی معلومات
مکمل ناماکبر شاہ زمان انصاری
پیدائش (1988-07-03) 3 جولائی 1988 (عمر 35 برس)
آسکوٹ, برکشائر, انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتخضر ہمایوں انصاری (والد)
ظفر انصاری (بھائی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008–2013کیمبرج یو سی سی ای
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہفرسٹ کلاسلسٹ اے
میچ171
رنز بنائے6750
بیٹنگ اوسط30.680.00
100s/50s2/10/0
ٹاپ اسکور1930
گیندیں کرائیں81224
وکٹ140
بولنگ اوسط43.21
اننگز میں 5 وکٹ0
میچ میں 10 وکٹ0
بہترین بولنگ4/50
کیچ/سٹمپ5/–0/–
ماخذ: CricketArchive، 26 اپریل 2017

حوالہ جات