تحصیل کلرکہار

اعجازالحق عثمانی کی کتاب "انسائیکلوپیڈیا آف کلرکہار "کے مطابق کلرکہار ، چکوال کے جنوب مغرب میں 26 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

kallarkahartehsil
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع چکوال
دار الحکومتکلرکہار
ٹاؤن1
یونین کونسلیں6
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6)

تحصیل کلرکہار ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام کلرکہار ہے۔ یہ ایک بڑا ہی خوبصورت اور سر سبز و شاداب علاقہ ہے کلرکہار کی جھیل [2] اور اس کے قریب کھنڈوعہ میں نڑمی جھیل [3] عمدہ اور قابل دید مقامات ہیں۔ 2005ء میں کلر کہار کو تحصیل کا درجہ ملا۔تحصیل کلر کہار کی سات یونین کونسلیں ہیں جن کی حلقہ بندی اس طرح ہے۔

  1. یونین کونسل خیرپورمیں خیرپور،چھوئی، کرولی، کھوکھر بالا،وڑالہ، ملوٹ،رکھ ملوٹ ،چک خوشی، کھنڈوعہ اور رکھ بخشی والی شامل ہیں۔
  2. یونین کونسل بوچھال کلاں میں بوچھال کلاں، مکھیال او رمہال کلیجی ،بولہ پر مشتمل ہے۔
  3. یونین کونسل بوچھال خوردمیں بوچھال خورد، گاہی، گفانوالہ، رنسیال ،سردھی، رکھ سمبلی شمالی، چک مصری اور مانک پورشامل ہیں۔
  4. یونین کونسل میانی میں میانی، اوچنند، رکھ ملکانی، بھسین ،پہاڑ خان،دھرکنہ، دئیاں، کہوٹ جھامرہ، جھامرہ رکھ سمرقند اور رکھ نگری شامل ہیں۔
  5. یونین کونسل نور پور میں سرکلاں ،بھلیال نور پور، رکھ نور پور، رکھ دند ماٹل کلاں، ماٹل خورد اور سر خورد، سرکلاں اور لاپھی شامل ہیں۔
  6. یونین کونسل منارہ میں منارہ ،سیتھی، وسنال اور رکھ ٹنیالہ شامل ہیں۔
  7. یونین کونسل بھرپور میں بھٹی گجر ،بھرپورکلاں، کلو اور چک چائلہ،ولانہ میرا، تھرچک اور رکھ تھرچک شامل ہیں۔

تحصیل کلر کہار کے گاؤں

نمبر شمارٖنام مواضعاتنمبر شمارنام مواضعاتنمبر شمارنام مواضعاتنمبر شمارنام مواضعاتنمبر شمارنام مواضعات
1کلر کہار16میرا31خیر پور46بھال61سر خورد
2بھون17تھرچک32چھوئی47بھلیال نورپور62لاپھی
3بھونکنی18کھوکھر بالا33دھرکنہ48دندی63بوچھال خورد
4چکوڑہ19بھرپور گنگ34دئیاں49سیتھی64گاہی
5وڑہال20بھرپور آیت35میانی50رکھ ٹنیالہ65گفانوالہ
6بگا21کھنڈوعہ36اوچنند51وسنال66رکھ سمبلی شمالی
7کھائی22چک خوشی37رکھ ملکانی52منارہ67سردھی
8تھوہا ہمایوں23رکھ بخشی38بھسین53مکھیال68رتہ
9شمس آباد24بوچھال کلاں39حطار54بولے ہجیال69مور جھنگ
10چھمبی25رہنہ40پہاڑ خان55مہال کلیجی70ماٹن خورد
11ولانہ26ڈھوک خدا بخش41جھامرہ56رنسیال71پیر میدان
12بھٹی گوجر27رنگ پور42کہوٹ قریش57چک مصری72سنمبل
13بھرپور کلاں28کرولی43نگری58مانک پور73ڈھوک اعوان
14کلو29ملوٹ44جھامرہ رکھ سمرقند59سر کلاں------
15چک چاہلہ30وڑالہ45نور پور60ماٹن کلاں----

ضلع چکوال کی دیگر تحصیلیں

ضلع چکوال کو انتظامی طور پر چار تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جن میں سے ایک کلر کہار ہے۔

مزید دیکھیے

نگار خانہ

حوالہ جات

بیرونی روابط