حبا بخاری

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ

حبا بخاری (انگریزی: Hiba Bukhari) (ولادت: 29 جون 1988ء) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ بخاری نے ہم ٹی وی کے ڈرامے تھوڑی سی وفا (2017ء) میں سیمل کا کردار ادا کیا جس کے لیے انھوں نے ہم ایوارڈ برائے بہرتین ڈراما اداکارہ جیتا۔ حبا بخاری ڈرامے بھولی بانو (2017ء)، سلسلے (2018ء)، ہارا دل (2018ء)، رمز عشق (2019ء)، دیوانگی (ڈراما) (2019ء) اور فتور (2021ء) میں اپنے مرکزی کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

حبا بخاری
معلومات شخصیت
پیدائش29 جون 1988ء (36 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
عملی زندگی
پیشہادکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

حبا بخاری 10 اپریل 1988ء کو کراچی میں ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ حبا بخاری نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع جناح گورنمنٹ کالج سے ایف ایس سی مکمل کیا۔[1] حبا بخاری کا اصلی نام حبا قادر ہے۔

پیشہ وارانہ زندگی

حبا نے اپنی اداکاری کا کیریئر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شروع کیا۔ حبا بخاری کا سب سے پہلا ڈراما 2015ء میں جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا جس کا نام 'تیری میری جوڑی' تھا۔ حبا بخاری نے اس کے بعد بھولی بانو میں ایک مرکزی کردار ادا کیا جس میں وہ معصوم بچی کردار میں نظر آئیں۔[2] ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما تھوڑی سی وفا میں ان کی اداکاری کی وجہ سے ان کو ہم ایوارڈز برائے بہترین ڈراما اداکارہ سے نوازا گیا۔[3] حبا بخاری اور آغا علی دونوں ایک ساتھ یہ عشق ہی کی مختصر قسط "تیری میری کہانی" میں نظر آئے۔[4][5]

ایوارڈ اور نامزدگی

  • بہرتین ڈراما اداکارہ، تھوڑی سی وفا کے لیے[6]

ٹیلی ویژن

سالڈراماکردارنوٹ
2015ءتیری میری جوڑیمليحہ
2016ءچھوٹی سی زندگیسائقہ
2017ءبھولی بانوبانو[7]
2017ءیہ عشق ہےفرواقسط "تیری میری کہانی"
2017ءتھوڑی سی وفاسیملہم ایوارڈ برائے بہرتین ڈراما اداکارہ[8]
2018ءسلسلےہیرا[9]
2018ءہارا دلمومنہ[10]
2019ءرمز عشقروشنی وجاہت علی[11]
2019ءدیوانگینگین فیاض[12]
2020ءتڑپزونیرہ[13]
2020ءلو پکڑے گئےہانیہٹیلی فلم
2021ءفتوردلنشیں

شادی

7 جنوری 2022ء کو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

حوالہ جات