دوپٹہ

دوپٹہ (Dupatta) (ہندی: दुपट्टा‎، پنجابی: ਦੁਪੱਟਾ/ਚੁੰਨੀ، دوپٹہ‎) (متبادل چادر، چنری، چنریا، چنی) عام طور پر جنوبی ایشیاء میں مستعمل عورتوں کی اوڑھنی ہے۔ دوپٹہ عمومی طور ہر شلوار قمیض یا کرتا کے ساتھ پہنا جاتا ہے لیکن بسا اوقات اسے چولی گھاگھرا سے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دوپٹہ طویل عرصے سے جنوبی ایشیائی لباس میں حیا کی علامت رہا ہے۔[1]

دوپٹہ

تاریخ اور ابتدا

لفظ دوپٹہ دو اور پٹہ (کپڑے کے پاٹ) سے مل کر بنا ہے جس کی اصل سنسکرت ہے۔[2]دوپٹہ کے استعمال کا آغازوادیٔ سندھ کی تہذیب سے ملتا ہے جو موجودہ دور میں پاکستان اور شمالی ہند کا علاقہ ہے۔[3][4]

استعمال

دوپٹہ روایتی طور پر دونوں کندھوں پر پہنا جاتا ہے۔ دوپٹہ کے لیے سوٹ کے مطابق مختلف رنگ اور کپڑا استعمال ہو رہا ہے۔ دوپٹہ کے لیے عام طور پر کپاس، جارجٹ، ریشم، شیفون اور قسم کا کپڑا استعمال ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات