سکم کرانتی کاری مورچا

سکم کرانتی کاری مورچا (انگریزی: Sikkim Krantikari Morcha) بھارت کی ریاست سکم کی سیاسی جماعت ہے جو فی الحال سکم کی حکومت سنبھال رہی ہے۔پریم سنگھ تمنگ سکم اسمبلی کے رکن اور سکم ڈیموکریٹک فرنٹ کے اہم ارکان میں سے تھے۔ وہ سکم حکومت میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔ دسمبر 2009ء سے انھوں نے پون کمار چاملنگ پر زبردست تنقیدیں کرنی شروع کردی۔ پون ان دنوں سکم ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر اور سکم کے وزیر اعلیٰ تھے۔[4]

چیئرمینپریم سنگھ تمنگ
بانیPrem Singh Tamang
تاسیس4 فروری 2013 (11 سال قبل) (2013-02-04)
صدر دفترگینگٹاک، سکم
نظریاتDemocratic socialism
ای سی آئی حیثیتRegistered Party[1]
اتحادقومی جمہوری اتحاد (بھارت) (2019-present) [2]
لوک سبھا میں نشستیں
1 / 543
/ 545
<div style="background-color: #FE0000; width: خطاء تعبیری: غیر متوقع < مشتغل۔%; height: 100%;">
[3](موجودہ 541 ارکان + 1 اسپیکر)
راجیہ سبھا میں نشستیں
0 / 245
Sikkim Legislative Assembly میں نشستیں
19 / 32
ویب سائٹ
sikkimkrantikarimorcha.in

پریم سنگھ تمنگ کو پی ایس گولے بھی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے 4 فروری 2013ء کو ایک پارٹی تشکیل دی جس کا نام سکم کرانتی کاری مورچا رکھا۔

پریم سنگھ 28 مئی 2019ء کو سکم کے وزیر اعلیٰ بن گئے اور پون کمار چامنگ کا 25 سالہ عہد ختم کر دیا۔[5][6]

تاریخ

4 فروری 2013ء کو سکم کے مغربی شہر سورینگ میں پارٹی تشکیل دی گئی اور بھارتی شرما کو پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا۔ وہ سکم میں کسی بھی سیاسی جماعت کی پہلی صدر تھیں۔

ستمبر 2013ء میں گولے نے باقاعدہ ایس ڈی ایف سے خود کو الگ کیا اور ایس کے ایم میں رسمی طور پر شامل ہو کر اس کے صدر بن گئے۔[7][8]

انتخابات

اپریل 2014ء میں سکم میں سکم اسمبلی انتخابات ہوئے جس میں پارٹی نے 32 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے[9] اور 10 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ وہ اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بنی اور حزب مخالف کا درجہ حاصل کیا۔ پارٹی کو کل 40.8% ووٹ ملے تھے۔

13 ستمبر 2014ء کو ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملایا اور بیکاش بنسل کو مکمل تعاون دیا۔[10]2017ء میں کونگا نیما لیپچا کو پارٹی کا صدر بنایا گیا اور کئی دیگر ارکان کو عہدے دیے گئے۔

2019ء انتخابات

بھارت کے عام انتخابات، 2019ء سے قبل پارٹی نے بی جے پی سے اتحاد کیا مگر انتخابات میں اکیلے اترنے کا فیصلہ کیا۔[11]پارٹی نے کل 32 نشستوں پر امیدوار اتارے اور 17 پر کامیابی حاصل کی اور اس طرح پون کمار چاملنگ کا 25 سالہ عہد کا خاتمہ کر دیا۔[12]


کارکردگی

سکم اسمبلی انتخابات
سالکل نشستیںکل امدوارجیتضمانت ضبط% ووٹمصدر
2014323210042.07[13]
2019323217047.03[14]
2019 (by-election)311084.00[15]
لوک سبھا انتخابات، سکم
سالکل نشستیںکل امیدوارجیتضمانت ضبط% ووٹمصدر
بھارت کے عام انتخابات، 2014ء110039.47[16]
بھارت کے عام انتخابات، 2019ء111047.46[17]

متعلقہ تنظیمیں

  • سکم کرانتی کاری کرشک مورچا
  • سکم کرانتی کاری ناری مورچا
  • سکم کرانتی کاری یووا مورچا
  • سکم کرانتی شارمک ناری مورچا
  • سکم کرانتی کاری ودیارتھی مورچا
  • سکم کرانتی کاری ویاپاری مورچا
  • سکم کرانتی کاری چالک مورچا
  • سکم کرانتی کاری اوکاش پتر سینک مورچا
  • سکم کرانتی کاری اوکاش پتر کرمچاری مورچا

وزرائے اعلیٰ

نمبر شمارنامعہدہجماعت[ا]مدتحوالہ
1پی ایس گولے27 مئی 2019خالیسکم کرانتی کاری مورچا1829 days[18]

مزید دیکھیے

حوالہ جات