عباس بن عبادہ

عباس بن عبادہ بن نضلۃ الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

عباس بن عبادہ
معلومات شخصیت

نام و نسب

عباس بن عبادہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج۔

اسلام

آپ ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہیں بیعت عقبہ ثانیہ میں حاضر ہو کر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ہاتھ دے کر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شریک تھے۔اور بعض اہل علم نے لکھا ہے۔ کہ آپ انصار کے ان چھ خوش نصیب اور ممتاز افراد میں سے ہیں جنھوں نے مکہ مکرمہ جاکر رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کر کے اسلام قبول کیا تھا۔ قبول اسلام کے بعد آپ وہیں رسول اکرم ﷺ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں ہی مقیم رہے حتی کہ رسولِ اکرم ﷺ کی ہجرت مدینہ کے بعد آپ مدینہ منورہ آئے۔ اس لیے آپ کو مہاجر و انصاری کہا جاتا ہے۔ ہجرت کے بعد رسول مکرم ﷺ نے آپ کے اور عثمان بن مظعون کے مابین مواخات کرائی تھی۔

غزوات

آپ غزوۂ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔البتہ غزوۂ احد میں شریک ہوئے اور جامِ شہادت نوش فرما کر شہادت ے کے مرتبہ علیا پر فائز ہوئے۔۔[1]

وفات

غزوۂ احد میں شریک ہوئے اور لڑکر شہادت پائی۔

اخلاق

جوش ایمان اور حب رسول کا نظارہ بیعت عقبہ میں بخوبی ہو چکا ہے۔

حوالہ جات