کائل ویرین

کائل ویرین (پیدائش 12 مئی 1997ء) جنوبی افریقا کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو مغربی صوبے کے لیے کھیلتا ہے۔ انھوں نے فروری 2020ء میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا [1]

کائل ویرین
ذاتی معلومات
مکمل نامکائل ویرین
پیدائش (1997-05-12) 12 مئی 1997 (عمر 27 برس)
پریٹوریا، خاؤتنگ، جنوبی افریقہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر، بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 348)10 جون 2021  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ4 جنوری 2023  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 138)29 فروری 2020  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ23 مارچ 2022  بمقابلہ  بنگلہ دیش
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015– تاحالمغربی صوبہ
2017– تاحالکیپ کوبراز
2018– تاحالکیپ ٹاؤن بلٹز
2019پارل راکس
2023جوبرگ سپر کنگز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہٹیسٹایک روزہفرسٹ کلاسلسٹ اے
میچ14126647
رنز بنائے5723714,3401,211
بیٹنگ اوسط28.6041.2250.4635.61
100s/50s1/20/47/261/9
ٹاپ اسکور136*95216*114*
کیچ/سٹمپ39/39/–186/1248/6
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 4 فروری 2023

مقامی کیریئر

اس نے 2 ستمبر 2016ء کو 2016ء افریقہ ٹی20 کپ میں نمیبیا کے خلاف مغربی صوبے کے لیے ٹی20 کرکٹ کا آغاز کیا۔ [2] جون 2018ء میں اسے 2018-19ء سیزن کے لیے کیپ کوبراز ٹیم کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [3] اکتوبر 2018ء میں اسے مزانسی سپر لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کے لیے کیپ ٹاؤن بلٹز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] [5] ستمبر 2019ء میں اسے 2019-20ء سی ایس اے صوبائی ٹی 20 کپ کے لیے مغربی صوبے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6] اپریل 2021ء میں اسے جنوبی افریقہ میں 2021-22ء کرکٹ سیزن سے پہلے مغربی صوبے کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7]

بین الاقوامی کیریئر

دسمبر 2015ء میں انھیں 2016ء کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8]جنوری 2020ء میں، انھیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [9] اگلے مہینے، انھیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا گیا۔ [10] انھوں نے 29 فروری 2020ء کو جنوبی افریقہ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا [11] نومبر 2020ء میں ویرین کو انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [12] [13] دسمبر 2020ء میں ویرین کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [14] مارچ 2021ء میں، ویرین کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی دستے میں شامل کیا گیا۔ [15] مئی 2021ء میں ویرین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [16] ویرینے نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 6 جون 2021ء کو جنوبی افریقہ کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔ [17] فروری 2022ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں ویرائن نے ناقابل شکست 136 رنز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ [18]

حوالہ جات