سلیمان ثانی1687ء سے 1691ء تک خلافت عثمانیہ کی باگ ڈور سنبھالنے والا سلطان تھا۔ وہ 15 اپریل1642ء کو توپ قاپی محل، استنبول میں پیدا ہوا اور 1691ء میں اپنے انتقال تک عہدہ سلطانی پر موجود رہا۔ وہ محمد رابع کا چھوٹا بھائی تھا۔ اس کی زندگی کا بیشتر حصہ حرم میں گذرا۔ عثمانی سلطنت کے دور میں کئی شہزادوں کی طویل زندگیاں حرم میں گزریں تاکہ وہ سلطان کے خلاف بغاوت نہ کر سکیں۔1687ء میں اپنے بھائی کے تخت سے ہٹائے جانے کے بعد اقتدار پر بیٹھا۔ اس کے عہد میں زیادہ تر اختیارات صدراعظم احمد فاضل کوپریلی کے ہاتھ میں رہے۔ 1691ء میں ادرنہ محل میں انتقال کر گیا۔