آجیویک

(آجیویکا سے رجوع مکرر)

آجیویک (ہندی: आजीविक‎) ناستِک یا عام عقیدے سے ہٹ کر قدیم ہندوستانی فلسفہ تھا۔[2] ۔ یہ قدیم ہندوستانی ہلاکت پسندی کا ایک مکتب فکر بھی رہا ہے۔[3] شواہد سے ثابت کیا گیا ہے کہ اس کی تاسیس پانچویں صدی قبل مسیح میں مکھلی گوشال نے رکھی تھی۔[3] یہ ایک شرمن تحریک تھی۔ یہ ابتدائی بدھ مت اور جین مت سے سیدھے مد مقابل رہا ہے۔[4] آجیویک منظم تارکین الدنیا تھے جو اپنی الگ شناخت والے سماج کی تعمیر کر چکے تھے۔ [5]

دائیں جانب: مہا کیشپ ایک آجیویک سے ملاقات کرتا ہے اور پری نروان سیکھتا ہے۔[1]

یہ سمجھا جاتا ہے کہ آجیویک مکتب فکر کے فلسفے اصلی دستاویز کسی زمانے میں رہے تھے، مگر جدید دور میں یہ عدم دست یاب ہیں اور شاید مفقود ہو چکے ہیں۔ ان کے نظریات کو ہندوستان کے قدیم ادب سے ثانوی ماخذ کے طور پر آجیویکا کے تذکروں سے لیا گیا ہے۔[6] ماہرین اکثر یہ استفسار کرتے ہیں کہ کیا فی الواقع آجیویک فلسفے کو مناسب انداز میں اور مکمل طور پر خلاصے کے طور پر ان ثانوی مآخذ میں شامل کیا گیا ہے، کیوں کہ انھیں اس زمرے کے لوگ (جیسے کے بدھ مت اور جین مت کے پیرو کار) لکھ چکے ہیں جو ان سے مقابلہ کر رہے تھے اور آجیویکی فلسفے اور مذہبی مراسم سے متصادم تھے۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ دست یات معلومات میں سے زیادہ تر آجیویکوں سے متعلق کسی نہ کسی درجے تک صحیح نہیں ہے اور اس وجہ آجیویکوں کے کردار کی کوئی بھی تصویر کشی کو غور سے اور تنقیدی نگاہوں سے لی جانی چاہیے۔

آجیویک مکتب فکر کو مکمل تقدیر کی نیتی ("انجام") کے لیے جانا جاتا ہے۔ [3] اس کے پس پردہ یہ سوچ ہے کہ آزاد مرضی جیسی کوئی چیز نہیں ہے اور جو کچھ ہوا ہے، ہو رہا ہے یا ہو کر رہے گا وہ مکمل طور پر مقدر میں لکھا جا چکا ہے اور یہ تخلیق کے اصولوں میں شامل ہے۔[3][6] آجیویک کرما کے فلسفے میں غلط مانتے تھے۔ آجیویک کے الٰہیات میں یہ نظریہ شامل تھا جو ویشیشک مکتب فکر کا بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ ہر چیز سالموں سے بنی ہے اور صفات سالموں کے مجموعوں سے ابھرتی ہیں، مگر یہ مجموعے اور ان سالموں کی فطرت قدرتی طاقتوں کی جانب سے پہلے سے طے ہے۔[7] آجیویک ملحد تھے۔[8] وہ لوگ یہ مانتے تھے کہ ہر ذی حیات ایک آتما ہے – جو ہندو مت اور جین مت کا کلیدی عقیدہ ہے۔[9][10][11]

مزید دیکھیے

حواشی

حوالہ جات

  •   originally published by Luzac & Company Ltd., London, 1951.
  • Piotr Balcerowicz (2015)۔ Early Asceticism in India: Ājīvikism and Jainism (1st ایڈیشن)۔ Routledge۔ صفحہ: 368۔ ISBN 9781317538530۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018 
  • (1st ایڈیشن)۔ London: George Allen & Unwin Ltd.۔ صفحہ: 524۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018 
  • Anthony K. Warder (1998)۔ "Lokayata, Ajivaka, and Ajnana Philosophy"۔ A Course in Indian Philosophy (2nd ایڈیشن)۔ Delhi: Motilal Banarsidass Publishers۔ صفحہ: 32–44۔ ISBN 9788120812444۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018