ابن درید

ابو بكر محمد بن حسن بن دريد بن عتاھیہ ازدی بصری دوسی عرب کے مشہور نقاد، شاعر اور امام لغت تھے۔ انساب العرب، لغت اور شعر و شاعری میں بڑا نام پیدا کیا۔

ابن درید
معلومات شخصیت
پیدائشسنہ 837ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ [2][1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات19 جولا‎ئی 933ء (95–96 سال)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذابو الفضل الرياشی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہشاعر [4]،  ماہرِ علم اللسان ،  فرہنگ نویس ،  مصنف [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانعربی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

بصرہ میں پیدا ہوئے۔ مختلف اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔ 871ء میں عمان چلے گئے۔ بارہ سال یہاں قیام کیا اور بدوی عربوں سے زبان سیکھی۔ ازاں بعد ایران منتقل ہو گئے، یہاں عبد اللہ بن محمد بن میکال اور اس کے بیٹے ابو العباس اسماعیل کی مدح میں مشہور قصیدہ لکھا اور یہیں 297ھ میں مشہور عربی لغت الجمہرہ فی علم اللغہ مرتب کی۔ 308ھ بمطابق 920ء میں بغداد چلے آئے۔

تصانیف

  • الاشربہ
  • الامالی
  • الجمہرہ فی علم اللغہ
  • السرج و اللجام
  • كتاب الخيل الكبير
  • كتاب الخيل الصغير
  • كتاب السلاح
  • كتاب الانواء
  • كتاب الملاحن
  • الاشتقاق
  • المقصور و الممدود
  • ذخائر الحكمہ
  • المجتنی
  • السحاب و الغيث
  • تقويم اللسان
  • ادب الكاتب
  • الوشاح
  • زوار العرب
  • اللغات

وفات و تدفین

ابن درید 23 رجب 321ھ مطابق 19 جولائی 933ء کو بغداد میں فوت ہوئے۔ مقبرہ خیزران میں تدفین کی گئی۔

حوالہ جات