ارجن بجلانی

ارجن بجلانی (جنم 31 اکتوبر 1982ء) ایک بھارتی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف ترین شخصیات میں ایک ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہندی ٹیلی ویژن کے شوز میں کام کر کے کیا۔[4] اُن کا ہنگامہ ٹی وی پر بالاجی ٹیلیفلمز کے یوتھ شو کارتیکا میں مرکزی کردار تھا اور یہ ان کا پہلا ٹی وی شو بھی تھا۔

ارجن بجلانی
ارجن بجلانی بار - ہائمس کے لانچ پر

معلومات شخصیت
پیدائش (1982-10-31) 31 اکتوبر 1982 (عمر 41 برس)[1]
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیتبھارتی
زوجہنیہا سوامی (شادی. 2013)[2]
اولاد1[3]
عملی زندگی
پیشہاداکار
دور فعالیت2004–تاحال
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اس کے بعد وہ دیگر معروف شوز میں دکھائی دیے جن میں لیفٹ رائٹ لیفٹ، ملے جب ہم تم[5]، میری عاشقی تم سے ہی، ناگن اور پردیس میں ہے میرا دل شامل ہیں۔ انھوں نے ریالٹی شو باکس کرکٹ لیگ (2014ء) اور ڈانس شو جھلک دکھلا جا ٩ (2016ء) میں حصہ لیا۔

2016ء میں انھوں نے فلم ڈائریکٹ عشق میں کام کر کے بالی وڈ میں اپنا پہلا قدم رکھا۔ فی الحال وہ کلرز ٹی وی کے ڈراما سیریل عشق میں مرجاواں میں دیپ راج سنگھ/دیپ رائے چند کا کردار نبھا رہے ہیں۔

زندگی اور خاندان

ارجن بجلانی کی پیدائش 31 اکتوبر 1982ء کو ممبئی، مہاراشٹر، بھارت میں ہوئی۔ انھوں نے مکتبی تعلیم بومبے اسکاٹش اسکول، ماہم اور کالج کی تعلیم ایچ۔ آر۔ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے حاصل کی۔[6] جب وہ انیس سال کے تھے تو ان کے والد سدھرشن بجلانی کا انتقال ہو گیا۔[7] مئی 2013ء میں انھوں نے اپنی گرل فرینڈ نیہا سوامی سے شادی کی۔ نیہا سوامی شادی سے قبل ان کی لمبے عرصے سے گرل فرینڈ تھی۔[8] 2015ء میں ان دونوں کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوئے۔ ان دونوں نے اس بچے کا نام ایان بجلانی رکھا۔[9]

کیریئر

ارجن بجلانی کا ہنگامہ ٹی وی پر بالاجی ٹیلیفلمز کے یوتھ شو کارتیکا میں مرکزی کردار تھا اور یہ ان کا پہلا ٹی وی شو بھی تھا۔باس کے بعد وہ کئی معروف شوز میں دکھائی دیے جن میں لیفٹ رائٹ لیفٹ، ملے جب ہم تم، میری عاشقی تم سے ہی، ناگن اور پردیس میں ہے میرا دل شامل ہیں۔ انھوں نے ریالٹی شو باکس کرکٹ لیگ (2014ء) اور ڈانس شو جھلک دکھلا جا ٩ (2016ء) میں بھی حصہ لیا۔ 2016ء میں انھوں نے فلم ڈائریکٹ عشق میں کام کر کے بالی وڈ میں اپنا پہلا قدم رکھا۔ فی الحال وہ کلرز ٹی وی کے ڈراما سیریل عشق میں مرجاواں میں دیپ راج سنگھ/دیپ رائے چند کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلمیں

سالفلمکردارملاحظاتحوالے
2012فُل پُھکرےمختصر فلم[10]
2013آئی گیسمانومختصر فلم[11]
2013کاٹ ان دی ویپکرنمختصر فلم[12]
2016ڈائریکٹ عشقکبیر باجپائیبالی وڈ میں پہلا قدم[13]

ٹیلی ویژن

فکشن شوز

سالشوکردارچینلحوالے
2004کارتیکاانکُشہنگامہ ٹی وی[14]
2005ریمکسوکرماسٹار ون[14]
2006-2008لیفٹ رائٹ لیفٹعالیکھ شرماسب ٹی وی[15]
2008موہے رنگ دےسنجےکلرز ٹی وی[16]
2008–2010ملے جب ہم تممیانک شرمااسٹار ون[10]
2011پردیس میں ملا کوئی اپناچندوامیجن ٹی وی[14]
2012تیری میری لو اسٹوریزرگھواسٹار پلس[17]
2013کالی - ایک پنر اوتاردیو[18]
2013جو بیوی سے کرے پیارادتیہ کھنہسب ٹی وی[19]
2014یہ ہے عاشقیورُنبِنداس[20]
2015میری عاشقی تم سے یشیکھر میہراکلرز ٹی وی[21]
2015–2016ناگنریتِک سنگھ / سنگرام سنگھ[22]
2016کوچ۔۔۔ کالی شکتیوں سےا رہان (جن)[23]
2016–2017ناگن ٢ریتِک سنگھ (خصوصی آمد)[24]
2016–2017پردیس میں ہے میرا دلراگھو میہرااسٹار پلس[25]
2017–اب تکعشق میں مرجاواںدیپ راج سنگھکلرز ٹی وی[26]

ریالٹی شوز

سالشوکردارچینلحوالے
2012روڈ دائریزمیزبانبِنداس[27]
2014-2015باکس کرکٹ لیگشریک مقابلہسونی ٹی وی[28]
2015کلر کراؤکے اٹکا تو لٹکاشریک مقابلہٹی وی اینڈ[29]
2016باکس کرکٹ لیگ - سیزن ٢شریک مقابلہکلرز ٹی وی[30]
2016فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7مہمان[31]
2016جھلک دکھلا جا ٩شریک مقابلہ[32]

ظہور خصوصی

سالشوکردارچینلحوالے
2013چنٹو بن گیا جینٹل مینخودسب ٹی وی[14]
2015کامیڈی نائٹس ود کپلمہمانکلرز ٹی وی[33]
2016کامیڈی نائٹس بچاؤ[34]

میزبانی

سالشوشریک میزبانچینلحوالے
2010آئی ٹی اے 2010 ریڈ کارپٹرتی پانڈےاسٹار پلس[35]
2013اسٹار پریوار ایوارڈز ریڈ کارپٹسرگن مہتااسٹار پلس[36]
2016آئیفا گرین کارپٹمکتی موہنکلرز ٹی وی[37]
2017اسٹار پریوار ایوارڈزکرن پٹیلاسٹار پلس[38]
2017آئیفا گرین کارپٹکرن واہیکلرز ٹی وی[39]
جون 2018ڈانس دیوانے-کلرز ٹی وی[40]

اعزازات

لائنز گولڈ ایوارڈز

  • ملے جب ہم تم کے لیے سال 2010ء کے نئے مرد چہرے کا اعزاز

کلاکار ایوارڈز

  • ملے جب ہم تم کے لیے سال 2010ء کے بہترین مرد اداکار کا اعزاز[41]

زی گولڈ ایوارڈز

  • ناگن کے لیے بہترین نقاد اداکار کا اعزاز[42][43]

حوالہ جات