تریدھا چودھری

تریدھا چودھری ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو بنگالی اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [2] انھوں نے کلکتہ ٹائمز فریش فیس 2011 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ [3] اس کے ذریعے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی مشووار رہوشو ، میں کام کیا جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلسپر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، یہ مشہور سیریز دہلیز جو 14 مارچ 2016 کو شروع کی گئی۔ تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا  کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا کو کئی تیلگو فلموں کہ آفرز آئیں ۔ وہ حال ہی میں آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ [4] وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔

تریدھا چودھری
تریدھا چودھری 2014 میں.

معلومات شخصیت
پیدائش22 نومبر 1989ء (35 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلکتہ, بھارت
رہائشممبئی
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیاسکاٹش چرچ کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہاداکارہ
دور فعالیت2013–present
وجہ شہرتدہلیز
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

تریدھا چودھری 22 نومبر 1993ء کو کلکتہ، بنگال میں پیدا ہوئی۔ ایم پی بریلا فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، انھوں نے اسکاٹش چرچ کالج ، کلکتہ سے مائکرو بایولوجی میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ [5] [6]

فلمی کیرئیر

تریدھا چودھری نے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی فلم مشووار رہوشو سے فلموں میں کام کا آغاز کیا، جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ 2014ء میں وہ بنگالی فلم جوڑ لو دلے نا پرانے اور کھاڈ میں بھی نظر آئیں۔2015ء میں تریدھا نے اداکار نکھل سدھارتھ کی فلم سوریا ورسز سوریا میں کام کیا، جو ایک جاپانی فلم کاری میک تھی۔اس کے بعد وہ بنگالی فلم میری کرسمس اور کھوٹو میں کام کیا۔ 2016ء میں تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلس پر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار اور اپنے عمر سے 25 سال بڑے اداکار عارف زکریا کے ساتھ بولڈ رومانوی مناظر فلمبند کرنے کی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہیں۔2018ء میں تریدھا اداکار سدیپ کشن کے ساتھ تیلگو فلم منسوکو ناچندی اور بنگالی فلم شیش تھیکے شورو میں کام کیا۔ 2019ء میں وہ تیلگو / تمل دو لسانی تھرلر فلم 7 میں نظر آئیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔

فلمی گرافی

سالعنوانکردارزباننوٹ
2013میشاور راھوشیورینیبنگالیپہلی فلم
2014جوڑ لو دلے نا پرانے [7]اہیلی
کھاڈمیگنا
2015سوریہ ورسز سوریاسنجاناتیلگو [8]تیلگو ڈیبیو
میری کرسمسریابنگالی [9]مختصر فلم
2016کھوٹوسوہاگ
2018منسوکو ناچندینکیتاتیلگو [10]
2019شیش تھیکے شوروبنگالی
20197پریاتیلگو / تمل
2020شمشیرازیرتکمیلہندیفلم بندی

ٹیلی ویژن

سالدکھائیںکردارچینل
2016دہلیزسوادھینتا رام کرشنناسٹار پلس [11]
2017اسپاٹ لائٹثناء سانیالوییو انڈیا
2018شی جی ہولڈ پاکیویدھیہوچوئی
2018دولہا وانٹڈآرتییوٹیوب

حوالہ جات

بیرونی روابط