ثنا خان

سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ

ثناء خان (انگریزی: Sana Khan؛ ولادت: 21 اگست 1988ء) سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ ہیں۔[1][2] وہ ہندی، ملیالم، تمل، کنڑا اور تیلگو زبان کی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

ثناء خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1987-08-21) اگست 21, 1987 (عمر 36 برس)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیتبھارتی
مذہبمسلم
شریک حیاتمفتی انس
عملی زندگی
پیشہاداکارہ، ماڈل، رقاصہ
پیشہ ورانہ زبانہندی ،  ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثنا خان نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اشتہارات، فیچر فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں بھی کام کیا۔وہ 5 زبانوں کی 14 فلموں میں کام کرچکی ہیں اور 50 سے زیادہ اشتہاری فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔[1] وہ 2012 میں حقیقی شو بگ باس کی مقابلہ میں شامل تھیں۔[3]

ابتدائی زندگی

ثناء خان کی ولادت 21 اگست 1988ء کو ممبئی کے دھراوی علاقے میں ہوئی۔ ان کے والد ملیالی مسلمان ہیں جو کیرلا کے کنور سے تعلّق رکھتے ہیں اور ان کی والدہ سعیدہ ممبئی سے ہیں۔[4]

ذاتی زندگی

فروری 2019ء میں، انھوں نے کوریوگرافر میلون لوئس کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔[5]دونوں فروری 2020ء تک الگ ہو گئے۔[6]

8 اکتوبر 2020ء کو، خان نے انسٹاگرام پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ وہ تفریحی صنعت چھوڑ رہی ہیں اور "انسانیت کی خدمت کریں گی اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کریں گی۔"[7][8]

21 نومبر 2020ء کو ثناء نے سورت میں اسلامی عالم مفتی انس سے شادی کی۔[9][10][11]

ایوارڈز اور نامزدگیاں

سالFفلم lmایوارڈدرجہنتیجہ
2008ءسلیمبٹمبین الاقوامی تمل فلم ایوارڈآئی ٹی ایف اے کا بہترین نئی اداکارہ ایوارڈفاتح[12]
2015ءجے ہواسٹارڈسٹ ایوارڈکارکردگی - خواتیننامزد[13]
2017ءوجہ تم ہوبگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈنامزد[14]

بیرونی روابط

مزید دیکھیے

حوالہ جات