جودھا اکبر (فلم)

جودھا اکبر 2008ء میں ریلیز ہونے والی ایک ہندوستانی تاریخی رومانوی فلم ہے، جس کی ہدایتکاری  آوشوش گواریکر نے کی ہے۔ اس فلم میں ہریتک روشن اور ایشوریا رائے نے مرکزی کردارادا کیے ہیں۔یہ فلم مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے جس کا کردار ہریتک روشن نے ادا کیا ہے اور راجپوت شہزادی جودھا بائی جو ان کی اہلیہ بنتی ہیں اور جس کا کردار ایشوریا رائے نے ادا کیا ہے کہ  درمیان میں رومانوی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی موسیقی کمپوزر موسیقار اے آر رحمان نے تیار کی ہے۔

جودھا اکبر
(ہندی میں: जोधा अकबर ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہدایت کار
اداکارہریتھک روشن [1][2][3]
ایشوریا رائے [2][3]
سونو سود [1]
کلبھوشن کاربند [1][2]
ایلا ارون [1][3]
رضا مراد
پونم سنہا
یوری سوری
دشا واکانی
نکیتن دھیر
امتابھ بچن   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم سازاشوتوش گواریكر   ویکی ڈیٹا پر (P162) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنفسوانحی فلم ،  ڈراما ،  رومانوی صنف   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم نویس
دورانیہ
زبانہندی   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راویامتابھ بچن   ویکی ڈیٹا پر (P2438) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موسیقیاللہ رکھا رحمان   ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کنندہنیٹ فلکس   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش2008
3 اپریل 2008 (جرمنی )[5]  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
مزید معلومات۔۔۔
باضابطہ ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آل موویv352695  ویکی ڈیٹا پر (P1562) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
tt0449994  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایوارڈ

اس فلم نے ساؤ پالو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا شائقین ایوارڈ ،گولڈن منبر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز ، سات اسٹار اسکرین ایوارڈز ، پانچ فلمی ایوارڈز اور دو قومی فلم ایوارڈزبھی حاصل کیے۔

کاسٹ

ہریتک روشن بطور جلال الدین محمد اکبر

ایشوریا رائے بطور راجکماری جودھا بائی

سونو سود بطور راجکمار سوجامل

کلبھوشن کھربندا بطور راجا بھرمل

رضا مراد بطور شمس الدین اطاگا خان

پونم سنہا بطور ملکہ حمیدہ بانو بیگم

راجیش ویویک بطور چغتائی خان

ایلا ارون بحیثیت ماہم انگا

یوری سوری بطور بیرم خان

سریندر پال بطور رانا ادے سنگھ

پردیپ شرما بحیثیت شیخ مبارک

بلراج بطور راجا بلراج سنگھ

شہزور علی بطور راجا ہیمو

راجو پنڈت بطور راجا بھاٹی

بھارت کمار بطور راجا چوہان

راجیو سہگل بطور راجا  ویرات

احتجاج اور قانونی امور

راجپوت برادری نے اس فلم میں نسلی راجپوت لوگوں کی گمراہ کن تصویر کشی ، سیاسی طور پر حوصلہ افزا تاریخی حیثیت  کو منفی انداذ سے پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس فلم سے راجپوتوں کی تاریخی ساخ کو نقصان پہینچا ہے۔فلم کے خلاف کچھ ریاستوں میں اس احتجاج کے نتیجے میں  مثلا اترپردیش ، راجستھان ، ہریانہ اور اتراکھنڈ میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم ، پروڈیوسرکی طرف سے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کیا گیا۔ بعد ازاں ، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اترپردیش  اتراکھنڈ اور ہریانہ کے کچھ قصبوں میں فلم کی نمائش پر پابندی ختم کردی۔

حوالہ جات