وجے روپانی

وجے رمنیکلال روپانی (ہندی: विजय रमणिकलाल रूपाणी) ایک بھارتی جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان ہیں۔ وجے 7 اگست 2016ء سے[1] مغربی بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ ہیں۔[2] وہ مغربی راجکوٹ سے گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔[3]

وجے روپانی
 

مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2006  – 2012 
رکن گجرات قانون ساز اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
19 اکتوبر 2014  – 8 دسمبر 2022 
وزیر اعلیٰ گجرات   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 اگست 2016  – 12 ستمبر 2021 
معلومات شخصیت
پیدائش2 اگست 1956ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یانگون   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہبجین مت
جماعتبھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہسیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وجے روپانی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اپنے زمانۂ طالب علمی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے سرگرم کارکن کے طور پر کیا تھا[4] انھوں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی بعد ازاں سنہ 1971ء میں جن سنگھ میں شامل ہو گئے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قیام سے ہی اس کے ساتھ منسلک ہیں۔[5][4][6]

ابتدائی زندگی

وجے روپانی کی پیدائش 2 اگست 1965ء کو رنگون، برما (موجودہ یانگون، میانمار) میں ایک جین بنیا خاندان کے مایابین اور رمنیکلال روپانی کے ہاں ہوئی تھی،،[5] وہ اپنے والدین کے ساتویں اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔[7] ان کا خاندان سنہ 1960 میں برما میں غیر متوازن سیاسی حالات کی وجہ سے راجکوٹ ہجرت کر گیا تھا۔ انھوں نے دھرمیندرسنجی آرٹس کالج سے بی اے اور سوراشٹر یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا تھا۔[8][3][9][6]

نجی زندگی

وجے روپانی کی شادی انجلی روپانی سے ہوئی، جو بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین گروپ کی رکن بھی ہیں۔[7] ان کا ایک بیٹا روشبھ ہے، جو انجینئری کا طالب علم ہے اور ایک بیٹی رادھیکا، شادی شدہ ہے۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا پوجیت ایک حادثے میں فوت ہو گیا تھا اور انھوں نے اس کی یاد میں پوجیت روپانی میموریل ٹرسٹ فار چیرٹی شروع کیا تھا۔[7][10][11]

وزیر اعلیٰ گجرات

7 اگست 2016ء کو آنندی بین پٹیل کی جگہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔[12][13][14][15] سنہ 2017ء کے گجرات قانون ساز اسمبلی انتخابات میں وہ راجکوٹ حلقے سے دوبارہ منتخب ہوئے اور انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار اندرنیل راجیہ گرو کو شکست دی۔[16] وہ 22 دسمبر 2017ء کو اتفاق رائے سے قانون ساز جماعت کے قائد منتخب ہوئے اور وہ وزارت اعلیٰ برقرار رہے ساتھ ہی نتن پٹیل نائب وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔[17][18]

حوالہ جات