آریچیا

کمونے


آریچیا (اطالوی: Ariccia) اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں البان پہاڑیوں (Alban Hills) پر واقع ایک شہر (کمونے) ہے، جس کو اطالوی دار الحکومت روم کے مضافاتی شہروں میں شامل کیا جاتا ہے۔ شہر علاقائی پارک "پارکو ریجیونالے دیعی کاستیلی رومانی ( Parco Regionale dei Castelli Romani ) میں آباد ہے۔ شہر سور کے گوشت سے تیار کردہ روسٹ جس کو مقامی زبان میں پورکیتا (porchetta) کہتے ہیں اور اپنی اعلی معیار کی وائن (شراب) کی وجہ شے شہرت رکھتا ہے۔ شہر کا رقبہ 18 مربع کلومیٹر اور آبادی دسمبر 2004ء میں 17,995 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 412 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

آریچیا (Ariccia)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہلازیوصوبہصوبہ روما
بلندی412 میٹررقبہ18 مربع کلومیٹر
آبادی17,995 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ06(39+)پوسٹ کوڈ00040
منطقہ وقتمرکزی یورپی وقت, UTC+1


شہر کا شمار اٹلی کے قدیم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے اور آثار قدیمہ کے مطالعہ سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ شہر آٹھویں نویں صدی قبل مسیح میں آباد تھا۔، جو بعد میں لاطینی لیگ کا رکن بھی رہا۔ شہر کو رومیوں نے چوتھی صدی قبل مسیح میں فتح کیا۔

قابل دید مقامات میں تلازو ساویلی چیجی (Palazzo Savelli Chigi)، گرجا آسنتا (church of the Assunta)، فونتانا دیلے ترے کانیلی (Fontana delle Tre Cannelle)، پورتا رومانا (Porta Romana) اور مادونا دیل گالورو (Madonna del Galloro) شامل ہی

آریچیا، شہر کا منظر

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune