اطالیہ

  

اطالیہ ((اطالوی: Italia)‏ [iˈtaːlja] ( سنیے))، سرکاری نام:جمہوریہ اطالیہ(اطالوی: Repubblica Italiana)‏ [reˈpubblika itaˈljaːna]،انگریزی: Italy، عربی: ایطالیا[7][8][9][10] جنوبی یورپ میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔[11] یہ اطالوی جزیرہ نما کا ایک حصہ ہے اور رہیں سے رومی سلطنت و‌رومی تہذیب شروع ہوئی تھی۔ اسے مغربی یورپ بھی کہا جاتا ہے۔[12][13] بعض لوگ اسے انگریزی کی نقالی میں اردو میں بھی اٹلی کہتے ہیں۔ اطالیہ کو مسیحیت کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ رومن کیتھولک فرقے کے روحانی پیشواہ جن کو پوپ کہا جاتا ہے وہ روم میں واقع ایک جگہ جسے ویٹیکن سٹی (شہر واتیکان) کہتے ہیں، وہاں رہتے ہیں۔ اطالیہ کی سرحد فرانس،آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے ملتی ہے۔ جبکہ اٹلی کے درمیان میں سان مرینو(سان مارینو) اور ویٹیکن سٹی( شہر واتیکان) کے آزاد مگر چھوٹے علاقے ہیں۔ اس کا دار الحکومت روم ہے۔ زبان اطالوی اور نظام حکومت پارلیمانی جمہوریہ ہے۔ 25 مارچ 1957 کو یہ یورپی یونین کا رکن بنا تھا۔ اطالیہ یورپی یونین کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ اس کا کل رقبہ 301,340 کلومیٹر2 (116,350 مربع میل) اور اس کی زمینی سرحد فرانس، سوتزرلینڈ، آسٹریا، سولوینیا اور ویٹیکن سٹی اور سان مارینو سے ملتی ہیں۔ جنوبی یورپ اور بحیرہ روم طاس میں اپنی مرکزی جغرافیائی وقوع کی وجہ سے اطالیہ ہمیشہ سے ہزارہا اقوام اور تہذیبوں کا مسکن و ملجا رہا ہے۔ متعدد قدیم اقوام کے علاوہ یہاں ہند-یورپی اطالوی قوم آکر آباد ہوئی جنھوں نے جدید ملک کو یہ نام دیا۔ ان کا عہد کلاسیکی دور سے شروع ہوتا ہے جب فونیقی اور قدیم قرطاجنہ نے اطالیہ میں قدم رکھا،[14] ان کے بعد قدیم یونان کی تہذیب ظہور پزیر ہوئی۔ 8ویں صدی ق م میں ایک اطالوی قبیلہ نے رومی مملکت کی بنیاد رکھی اور بعد میں رومی جمہوریہ کے نام سے جانا گیا۔ یہاں اب سینیٹ اور عوامی طرز حکومت ہے۔

اطالیہ
اطالیہ
اطالیہ
پرچم
اطالیہ
اطالیہ
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: Made in Italy ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات42°30′N 12°30′E / 42.5°N 12.5°E / 42.5; 12.5   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
بلند مقام
پست مقام
رقبہ
دارالحکومتروم [2]  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زباناطالوی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
حکمران
اعلی ترین منصبسرجیو ماتاریلا (3 فروری 2015–)[4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ حکومتجارجا میلونی (22 اکتوبر 2022–)  ویکی ڈیٹا پر (P6) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس18 جون 1946[6]  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
لازمی تعلیم (کم از کم عمر)
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر)
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
کرنسییورو   ویکی ڈیٹا پر (P38) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمتدائیں   ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیمit.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2IT  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ+39  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

عہد وسطی کے اوائل میں اطالیہ کئی بار انہدام اور تخریب کا شکار ہوا۔ لیکن 11ویں صدی میں اطالیہ میں سرمایہ داری نظام کا آغاز ہوا۔[15] اب ریاستیں آزاد رہنے لگی تھیں اور اور یہاں جہوری اور جاگیردارانہ نظام قائم تھا جس سے تجارت کو خوب فروغ حاصل ہوا اور علاقہ ایشیا و یورپ کا تجارتی مرکز بن گیا۔ البتہ اطالیہ کا ایک حصہ اب بھی مذہبی شکنجہ میں تھا جہاں مذہبی آمریت اور پاپائی ریاستیں قائم تھیں۔

41°54′N 12°29′E / 41.900°N 12.483°E / 41.900; 12.483

مذہب

اسلام

اسلام اطالیہ (اٹلی) میں رومن کیتھولک کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہے، 2011ء کے اندازے کے مطابق اطالیہ میں مسلمان 2٪ ہیں ۔[16] اطالیہ کا قومی شماریاتی ادارہ (Instituto Nazionale di Stastica) یہاں کے شہریوں کی "حساس" معلومات یکجا نہیں کرتا۔ اس زمرے میں مذہبی وابستگی پر اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔ تاہم 2006 میں غیر سرکاری طور پر جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں 723188 سے لے کر دس لاکھ کے درمیان مسلمان یہاں آباد ہیں۔ مسلمانوں کی پہلی آمد نویں صدی عیسوی میں جب صقلیہ خلافت عباسیہ کے زیر اقتدار تھا، تب ہوئی۔ 827ء میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ماتزار میں کاروبار کر رہی تھی۔[17]

انتظامی علاقے

اطالیہ کے مختلف انتظامی علاقے۔
علاقہدار الحکومترقبہ(km2)کل رقبہ(sq mi)آبادیNominal GDP EURO billions (2016)[18]Nominal GDP EURO per capita(2016) [19]
آبروزوL'Aquila10,7634,1561,331,5743224,100
وادی آوستہآئوستا3,2631,260128,298434,900
پولیاباری19,3587,4744,090,1057217,800
بازیلیکاتاپوتینتسا9,9953,859576,6191220,600
کلابریاکاتاندزارو15,0805,8221,976,6313316,800
کمپانیاناپولی13,5905,2475,861,52910718,300
ایمیلیا رومانیابولونیا22,4468,6664,450,50815434,600
فریولی وینیزیا جولیاتریستے7,8583,0341,227,1223730,300
لاتزیوروم17,2366,6555,892,42518631,600
لیگوریاجینوا (اٹلی)5,4222,0931,583,2634830,800
لومباردیہمیلان23,8449,20610,002,61536736,600
مارکےانکونا9,3663,6161,550,7964126,600
مولیزےکامپوباسو4,4381,713313,348620,000
پیعیمونتےتورینو25,4029,8084,424,46712929,400
ساردینیاکالیاری24,0909,3011,663,2863420,300
صقلیہپالیرمو25,7119,9275,092,0808717,200
تسکانہفلورنس22,9938,8783,752,65411230,000
ترینتینو جنوبی ٹائرولترینتو13,6075,2541,055,9344239,755
امبریاپیروجا8,4563,265894,7622124,000
وینیتووینس18,3997,1044,927,59615631,700

بیرونی روابط

مزید دیکھیے

اطالوی معاشرتی جمہوریہ

فہرست متعلقہ مضامین اطالیہ

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

(آلپی)

🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات