ساپو نیشنل پارک

ساپو نیشنل پارک سینو کاؤنٹی، لائبیریا کا ایک قومی پارک ہے۔ یہ ملک کے بارانی جنگل کا سب سے بڑا محفوظ علاقہ ہے، [1] ملک میں قائم ہونے والا پہلا قومی پارک، [2] اور پڑوسی ملک آئیووری کوسٹ میں ٹائی نیشنل پارک کے بعد مغربی افریقہ میں بنیادی استوائی بارانی جنگلات کا دوسرا سب سے بڑا علاقہ ہے۔ [3]پارک میں زراعت، تعمیرات، ماہی گیری، شکار ل، انسانی آباد کاری اور درختوں کی کٹائی ممنوع ہے۔ [4]

ساپو نیشنل پارک
سینوئے کاونٹی (جلی) میں ساپو نیشنل پارک کا محل وقوع
سینوئے کاونٹی (جلی) میں ساپو نیشنل پارک کا محل وقوع
مقامسینوئے کاونٹی، لائیبیریا
قریب ترین شہرگرین وائل
متناسقات5°24′40.01″N 8°24′52.65″W / 5.4111139°N 8.4146250°W / 5.4111139; -8.4146250
رقبہ1,804 کلومیٹر2 (697 مربع میل)

ساپو نیشنل پارک بالائی گنی کے جنگلاتی ماحولیاتی نظام میں واقع، [5] ایک حیاتیاتی تنوع کا خاص علاقہ ہے جس میں، کنزرویشن انٹرنیشنل کے مطابق "دنیا کے کسی بھی خطے میں سب سے زیادہ ممالیہ جانوروں کا تنوع ہے"۔ [6] اور فطری ماحولیات کی درجہ بندی کی اسکیم کے لیے ورلڈ وائڈ فنڈ کے مطابق، "مغربی گنی میں نشیبی جنگلات کا ماحولیاتی خطہ ہے"۔

حوالہ جات