شیاؤ ین ین

شیاؤ ین ین (953ء - 1009ء) لیاؤ عہد کی خطان سلطانہ تھیں۔ ان کا دوسرا چینی نام شیاؤ چواو تھا۔

شیاؤ ین ین
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائشسنہ 953ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات23 دسمبر 1009ء (55–56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
شہنشاہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
969 
دیگر معلومات
پیشہشاہی حکمران   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کا اصلی خاندانی خطانی نام بالی تھا۔[1] ان کی شادی لیاؤ کے شہنشاہ جنگ زونگ سے ہو۔ ان کو باضابطہ طور پر سلطانہ دویگر چینگٹین کہا جاتا تھا۔

ان کی اپنی دس ہزار جنگجووؤں کی ایک پوری فوج موجود تھی جس کی کمان ان کے ہاتھ ساٹھ سال کی عمر تک رہی۔ سانگ عہد کے جنگجوؤں نے 986 میں لیاؤ پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا اور بعد ازاں 989 میں شکست دے دی۔ شیاؤ شہری انتظام میں بہت مہارت رکھتی تھیں اور مرتے دم تک ان کا اثر رسوخ قائم رہا۔

ابتدائی زندگی

شیاؤ لیاؤ چانسلر شیاؤ سیون کی تیسری اولاد تھیں۔ بہت کم عمری میں اپنی ذہانت اور صلاحیتیوں کی بنیاد پر اپنے والد کی نظر میں آ گئی تھیں جس کی وجہ سے انھوں نے شہنشاہ جنگ زونگ سے شادی کے لیے چنا۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد انھیں سلطانہ کا لقب مل گیا اور انھوں نے شہنشاہ شینگ زونگ کو جنم دیا۔ ان کا شمار لیاؤ تاریخ کی عظیم ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ ایک روایت کے مطابق انھوں نے ہان ڈیرانگ سے شادی کا وعدہ کیا تھا جو لیاؤ تاریخ میں ایک اہم شخص گردانا جاتا ہے۔[2]

جدید حوالے

چینی فلم لیاؤ کی شاہی بیوہ  میں مو چنگ نے شہزادی شیاؤ کا کردار ادا کیا، یہ فلم 1995 میں بنی۔

سلطانہ چیونچو ٹی وی سیریز میں شہزادی شیاؤ کا کردار شم ہائیجن نے نبھایا۔ یہ سیریز 2009 میں کے بی ایس 2 نے بنائی۔ اس ٹی وی سیریز میں انھیں آہنی سلطانہ کا لقب دیا گیا ہے۔ یہ سیریز شمالی کوریا نے بنائی ہے اور اس میں ملکہ کی بھرپور زندگی دکھائی گئی ہے جس میں وہ پرکھوں کے بنائے گئے ملک کو بچانے کے لیے زرہ بکتر پہن کر تلوار ہاتھ میں لے کر تمام زندگی دشمنوں سے لڑتے دکھایا گیا ہے۔

یانگ خاندان کے جرنیل پر مبنی ادب میں شہزادی شیاؤ کو ایک طاقتور مخالف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

حوالہ جات