صدف نعیم

صدف نعیم' ایک پاکستانی صحافی تھی جن کا تعلّق پاکستانی ٹی وی چینل 5 سے تھا۔

صدف نعیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائشسنہ 1986ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات30 اکتوبر 2022ء (35–36 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان[1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہصحافی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور پیشہ وارانہ زندگی

صدف 1987ء کو پاکستانی شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ لاہور پریس کلب کی کونسل ممبر میں بطور رپورٹر طویل عرصہ سے روزنامہ خبریں و 2009ء سے چینل 5 کے ساتھ وابستہ تھیں[2]اور جرنلسٹ گروپ کی جانب سے ممبر گورننگ باڈی کے لیے الیکشن بھی لڑ چکی تھیں، 24 میں سے 16 گھنٹے ڈیوٹی کرتی تھیں، اپنے چینل کے لیے وہ عموماً سیاسی جماعتوں اور سیاسی معاملات کی کوریج کرتی تھیں اور پنجاب اسمبلی کی کارروائی بھی باقاعدگی سے کور کرتی تھیں۔[2]

وفات

30 اکتوبر 2022ء کو لانگ مارچ (حقیقی آزادی مارچ) میں سادھوکی، (تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ) میں صدف نعیم نے عمران خان کے سست رفتار کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی جس سے گرنے کے بعد اسی کنٹینر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئیں، دو روز قبل صدف نعیم نے عمران خان کا انٹرویو بھی کیا تھا، ان کی عمر 35 سال تھی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی اولاد تھی،[3] نماز جنازہ اچھرہ میں ہوئی،[4] شوہر محمد نعیم بھٹی نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا،[5] وفاقی حکومت نے 50 لاکھ روپے اور پنجاب حکومت نے 25 لاکھ لواحقین کو امداد دینے کا اعلان کیا۔[6]

حوالہ جات