صفا و مروہ
صفا اور مروہ دو پہاڑیوں کے نام ہیں جو مکہ میں خانۂ کعبہ کے پاس واقع ہیں ان دو پہاڑیوں کے درمیان حج اور عمرہ کے موقع پر حاجی سات چکر لگاتے ہیں اسے سعی کہتے ہیں۔ صفا و مروہ کے درمیان ہی اسماعیل علیہ السلام کی والدہ ہاجرہ پانی کی تلاش میں سعی (بھاگ دوڑ) کرتی رہی تھیں اور انہی کی یاد تازہ کرنے کے لیے حاجی ان دونوں کے درمیان سعی کرتے ہیں۔[1]
صفا اور مروہ کے معنی
صفا اور مروہ کعبہ کے سامنے دو پہاڑیاں ہیں۔ صفا کے معنی ہیں : چکنا پتھر‘ اور مروہ کے معنی ہیں : سفید اور ملائم پتھر‘ ایک قول یہ ہے کہ صفا کے معنی ہیں : صاف اور خالص‘ اور مروہ کے معنی ہیں : چھوٹے چھوٹے پتھر۔ ایک قول یہ ہے کہ صفا کو اس لیے صفا کہتے ہیں کہ اس پر حضرت آدم صفی اللہ بیٹھے تھے اور مروہ کو اس لیے مروہ کہتے ہیں اس پر ان کی امراۃ (بیوی) بیٹھی تھیں۔[2]
اہم مقامات
صفا سے مروہ کی طرف دروازے:
- باب الصفا 12 اور 13۔
- باب بنی هاشم 17۔
- عبَّارة باب بنی هاشم 18۔
- باب علی 19۔
- باب العباس 20۔
- عبَّارة باب العباس 21۔
- باب النبی صلى الله عليہ وسلم 22۔
- عبارة باب النبی صلى الله عليہ وسلم 23۔
- باب السلام 24۔
- عبَّارة باب السلام 25۔
- باب بنی شيبہ 26۔
- باب الحجون 27۔
- باب المعلاہ 29۔
- باب المدعى 30۔
- باب المروة 31۔
مروہ سے صفا کی طرف:
- باب المروة مطابق تعداد 33۔
- باب مراد 35۔
- باب المحصب 37۔
- باب عرفہ 38۔
- باب منى 40۔
حوالہ جات
بیرونی روابط
- صفا/مروہ سے اُترنے کی دُعا، حج و عمرہ آن لائن۔
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات