مائتری پالا سری سینا

صدر سری لنکا (7)

پلی‌وتے گمرالگے مائتری‌پالا یاپا سری‌سینا ((سنہالی: පල්ලෙවත්ත ගමරාලගේ මෛත්‍රීපාල යාපා සිරිසේන)‏؛ (تمل: பல்லேவத்தை கமரலாலாகே மைத்திரிபால யாப்பா சிறிசேன)‏؛ پیدائش 3 ستمبر 1951ء) ایک سری لنکائی سیاست دان جو جنوری 2015ء سے ملک کے ساتویں اور موجودہ صدر ہیں۔[3][4]

مائتری پالا سری سینا
(سنہالی میں: පල්ලෙවත්ත ගමරාලගේ මෛත්‍රීපාල යාපා සිරිසේන)،(تمل میں: பல்லேவத்தை கமரலாலாகே மைத்திரிபால யாப்பா சிறிசேன ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن پارلیمان سری لنکا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 فروری 1989  – 9 جنوری 2015 
قائد ایوان سری لنکا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 مئی 2004  – 9 اگست 2005 
و۔ ج۔ م۔ لوکوبنڈارا  
نمل سری پالا دے سلوا  
صدر سری لنکا (7  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 جنوری 2015  – 18 نومبر 2019 
مہند راج پکش  
گوٹابیا راجاپکشا  
وزیر دفاع   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 جنوری 2015  – 18 نومبر 2019 
مہند راج پکش  
گوٹابیا راجاپکشا  
معلومات شخصیت
پیدائش3 ستمبر 1951ء (73 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سری لنکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہبتھیرواد بدھ مت
جماعتسری لنکا فریڈم پارٹی (1968–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیگورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان ،  کسان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

مائتری پالا سری سینا 3 ستمبر 1951ء کو ضلع گامپاہا کے ایک گاؤں یاگوڈا میں پیدا ہوئے۔[5][6] ان کے والد پلی‌وتے گمرالگے البرت سری سینا جنگ عظیم دوم میں فوجی تھے، جن کو پولن نرووا کے قریب پانچ ایکڑ کی زیر آب زمین بطور انعام ملی تھی۔ جس کی وجہ سے ان خاندان یاگوڈا سے پولن نرووا آگیا تھا۔[6][7] ان کی والدہ یاپا اپوہمیلاگے دونا ننداوتی ایک اسکول ٹیچر تھیں۔[8]

انھوں نے تھوپاویوا مہا ودیالیا اور رائل کالج، پولن نرووا سے تعلیم حاصل کی، رائل کالج ہی میں ان کی سیاست میں دلچسپی پیدا ہوئی۔[7][8][9] اسکول میں ہوتے ہوئے ان کی اشتمالیت (کیمونزم) میں دلچسپی پیدا ہوئی اور انھوں نے کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ساتھ ہی وہ پارٹی لیڈر این۔ شنموگداسن کے ساتھ پارٹی سرگرمیوں میں جڑے رہے۔[8] سنہ 1968ء میں وہ کمیونسٹ پارٹی کی حکومت مخالف ریلی میں شریک تھے اور ریلی پر لاٹھی چارج کر کے پولیس نے اسے منشتر کیا تھا۔[10]

ذاتی زندگی اور خاندان

سری سینا نے جینتی پُشپا کُماری سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں، چتوریکا، دھرنی اور ایک بیٹا داہم ہے۔[11][12] مائتری پالا سری سینا مُنشیات سے پرہیز کرنے والے، سبزی خور[13] اور مذہباً بودھ ہیں۔[10]

سری سینا کے سب سے چھوٹے بھائی، پری‌ینتھا سری سینا کلہاڑی کے حملے دو دن بعد 28 مارچ 2018ء کو اپنے آبائی علاقے پولن نرووا میں وفات پاگئے تھے۔ پری‌ینتھا کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے؛ اس وقت سری سینا چین کے دورے پر تھے۔[14][15]

سری سینا کی بیٹی چتوریکا سری سینا نے سنہ 2017ء میں "جنانڈی‌پتھی تتھا“ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی۔تھی یہ سری لنکا کے صدر کی پہلی سوانح حیات تھی جو ان کی بیٹی نے لکھی۔ [16] بعد میں پتہ چلا جس کتاب کے اتنے چرچے تھے وہ دراصل میڈیا گینگ ایک نامعلوم ملازم نے لکھی تھی، میڈیا گینگ ایک مارکیٹنگ ایجنسی ہے جس کی مالکن چتوریکا سری سینا ہیں۔[17][18] جبکہ سری سینا کے فرزند داہم متعدد تشدد آمیز اقدامات کر چکے ہیں اور ایک نائٹ کلب پر حملے کرنے والے گروہ کا سرغنا بھی انھیں ہی قرار دیا جاتا ہے۔[19][19]

حوالہ جات