میٹرولیریکس

میٹرولیریکس (انگریزی: MetroLyrics) ایک ایسی ویب گاہ ہے جو نغمے اور موسیقی کے لیے بہ طور خاص معنون ہے۔ اس کی تاسیس دسمبر 2002ء میں ہوئی تھی۔ میٹرولیریکس پر دست یاب مخصوص مواد میں ایک ملین سے زائد نغمے شامل ہیں۔ یہ نغمے 16,000 سے زائد فنکاروں کی جانب سے گائے گئے ہیں۔

میٹرولیریکس
قیامدسمبر 30، 2002؛ 21 سال قبل (2002-12-30)[1]
صدر دفاتر،
بانیمیلون تیسوویک، ایلن جوریسٹوسکی
خدماتنغمے اور موسیقی
ملازمین10+[2]
ہولڈنگ کمپنیسی بی ایس انٹریکٹیو
ویب سائٹمیٹرولیریکس ڈاٹ کام ویب گاہ
الیکسا درجہNegative increase 1,390 (مئی 2015)[3]

تاریخ

میٹرولیریکس پہلی ویب گاہ ہے جو نغمے اور موسیقی کے لیے بہ طور خاص معنون ہوتے ہوئے لائسنسوں کو جمع کرنے والی کمپنی گریس نوٹ انکارپوریٹیڈ کو نغموں کے کیٹلاگ کا اپریل 2008ء میں لائسنس دیا تھا۔[4] اس نغموں کو لائسنس دینے کے طریقۂ کار کے ذریعے نغموں کے حقوقِ نسخہ گیرندے مالی رائلٹی حاصل کرتے ہیں جب ان کے کام کو میٹرولیریکس ڈاٹ کام پر دکھایا جاتا ہے۔ سبھی دکھائے جانے والے نغموں پر رائلٹیاں دی جاتی ہیں اور یہ گریس نوٹ کے ذریعے ادا کیے جاتے ہیں۔ جنوری 2013ء میں لیریکس فائنڈ نے گریس نوٹ کا نغموں کے لائسنس والا کاروبار حاصل کیا اور اپنے خود کے کاروبار میں ضم کیا۔[5] میٹرولیریکس کے لائسنس کا طریقۂ کار منفرد ہے، کیوں کہ بیش تر ویب سائٹس اب بھی وہ مواد پیش کرتے ہیں جو مبینہ طور پر غیر لائسنس یافتہ ہے اور حقوق نسخہ کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔[6]

میٹرولیریکس کو سی بی ایس انٹریکٹیو نے اکتوبر 2011ء میں حاصل کیا۔[7]

حوالہ جات

بیرونی روابط