ناگالینڈ

ناگاستان (یا ناگالینڈ) بھارت کے شمال مشرقی خطہ میں واقع ایک ریاست ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں آسام، شمال میں اروناچل پردیش اور آسام کے بعض حصوں، مشرق میں برما اور شمال میں منی پور سے ملتی ہیں۔ ریاست کا دار الحکومت کوہیما ہے اور سب سے بڑا شہر دیماپور ہے۔ ناگاستان کا رقبہ 16,579 کلومیٹر2 ہے اور آبادی (2011ء کی مردم شماری کے مطابق) 1,980,602 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس لحاظ سے ریاست ناگاستان بھارت کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ وادی آسام سے متصل ناگاستان کے خطہ کے علاوہ اس کا اکثر علاقہ کوہستانی ہے۔

ناگالینڈ
ناگاستان
 - ریاست - 
تاریخ تاسیس1 دسمبر 1963  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
دار الحکومتکوہیما   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰبھارت   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات25°40′N 94°07′E / 25.67°N 94.12°E / 25.67; 94.12
رقبہ
آبادی
کل آبادی
  • مرد
  • عورتیں
مزید معلومات
آیزو 3166-2IN-NL[3]  ویکی ڈیٹا پر (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
انسانی ترقیاتی اشاریہIncrease 0.770 (بلند)
درجہ برائے انسانی ترقیاتی اشاریہچوتھا (2005)
باضابطہ ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز1262271  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

Map

ریاست ناگاستان کی تشکیل 1 دسمبر 1963ء کو ہوئی۔ یہ ریاست 11 اضلاع پر مشتمل ہے اور زراعت اس کی معیشت کی بنیاد ہے۔ چاول، مکئی، پھلیاں، تمباکو، گنا اور آلو وہاں کی اہم پیداوار ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر اہم معاشی سرگرمیوں میں گھریلو صنعتیں، بیمہ کاری، زمینوں کی خرید و فروخت اور سیاحت قابل ذکر ہیں۔موجوده دور میں یہاں آزادی کی تحریک چل رہی ہے جو بهارت سے آزادی کی تحریک ہے اور آزاد ناگا لینڈ کا قیام اس کی منزل ہے۔

بیرونی روابط