ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی اے ٹی اے: HKG، آئی سی اے او: VHHH) (انگریزی: Hong Kong International Airport)(چینی: 香港國際機場)ہانگ کانگ کا ایک تجارتی ہوائی اڈے ہے جو مصنوعی جزیرے چیک لاپ کوک پر بنایا گیا ہے، اسی لیے اسے عام بول چال میں چیک لاپ کوک ہوائی اڈا (انگریزی: Chek Lap Kok Airport) 赤鱲角機場) بھی کہا جاتا ہے۔

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
Hong Kong International Airport

香港國際機場
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ہوائی اڈا اتھارٹی، ہانگ کانگ حکومت
عاملایئر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ
خدمتہانگ کانگ
محل وقوعچیک لاپ کوک، ہانگ کانگ
افتتاح6 جولائی 1998
مرکز برائے
مسافر

کارگو

فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے28 فٹ / 9 میٹر
متناسقات22°18′32″N 113°54′52″E / 22.30889°N 113.91444°E / 22.30889; 113.91444
ویب سائٹwww.hongkongairport.com
نقشہ
HKG is located in ہانگ کانگ
HKG
HKG
HKG is located in چین
HKG
HKG
HKG is located in ایشیا
HKG
HKG
ہانگ کانگ میں مقام
رن وے
سمتلمبائیسطح
فٹمیٹر
07R/25L12,4673,800اسفالٹ کنکریٹ
07L/25R12,4673,800اسفالٹ کنکریٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر74,700,000
نقل و حرکت427,725
کارگو (میٹرک ٹن)5,100,000
ماخذ: ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا[2]
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
روایتی چینی 香港國際機場
سادہ چینی 香港国际机场
چیک لاپ کوک ہوائی اڈا
روایتی چینی 機場
سادہ چینی 机场

ہوائی اڈے کا تجارتی آغاز 1998ء سے ہوا جس نے کائی تاک ہوائی اڈے کی جگہ لی۔اصل سرزمین چین (45 منزلوں کے ساتھ) اور دیگر ایشیا کے لیے یہ علاقائی ترسیل کا مرکز اور مسافروں کے بین الاقوامی سفر کا اہمہوائی اڈا ہے۔یہ کارگو ترسیل کے لحاظ سے دنیا کا مصروف ترین اور مسافر امد رفت کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ [3]یہ دنیا کا سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارتوں میں سے ایک ہے (سب سے بڑی 1998ء میں جب اس کا افتتاح ہوا)۔

یہ چوبیس گھنٹے ایئرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے زیر انتظام ہے اور کیتھے پیسیفک ائیر ویز (ہانگ کانگ کی پرچم بردار ائیرلائین)، ڈریگن ائیر، ہانگ کانگ ائیرلائنز، ہانگ کانگ ایکسپریس ایئرویز اور ایئر ہانگ کانگ (کارگو) کا بنیادی مرکز ہے۔یہ چائنا ائیر لائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، سنگاپور ایئر لائنز، ایتھوپین ایئر لائنز اور ایئر انڈیا کا فوکس شہر بھی ہے۔

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا ہانگ کانگ کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے تقریباً 65،000 ملازمین ہیں۔100 سے زائد ایئرلائنز اس ہوائی اڈے سے دنیا بھر کے 180 سے زائد شہروں تک پرواز کرتی ہیں۔

2015 میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا 68.5 ملین مسافروں نے سفر کیا [3] جو اسے دنیا کا آٹھواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتے ہیں۔ [4]2010ء سے یہ میمفس بین الاقوامی ہوائی اڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین کارگو ہوائی اڈا بن گیا ہے۔ [5]

ساخت

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کل رقبہ 1،255 ہیکٹر (4.85 مربع میٹر) ہے۔ ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا "ٹرمینل 1" دبئی بین الاقوامی ٹرمینل 3 اور بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارت ہے۔ اس کے موجودہ صارفین سنگاپور ایئر لائنز، امارات (ائیر لائن)، قنطاس ائیرویز، برٹش ائیرویز، آسیانہ ایئر لائنز، تھائی ائیرویز انٹرنیشنل، ایئر فرانس اور لوفتھانزا ہیں۔ جبکہ سابقہ صارفین میں کوریا ایئر، ملیشیا ائیرلائنز اور چائنا ساؤدرن ائیرلائنز شامل تھے۔

شماریات

آپریشن اور اعداد و شمار[6][7][8]
yearمسافر
نقل و حرکت
کارگو
نقل و حرکت
(ٹن)
ہوائی جہاز
نقل و حرکت
199828,631,0001,628,700163,200
199930,394,0001,974,300167,400
200033,374,0002,240,600181,900
200133,065,0002,074,300196,800
200234,313,0001,637,797206,700
200327,433,0002,642,100187,500
200437,142,0003,093,900237,300
200540,740,0003,402,000263,500
200644,443,0003,580,000280,000
200747,783,0003,742,000295,580
200848,582,0003,627,000301,000
200945,499,6043,440,581273,505
201050,410,8194,112,416306,535
201153,909,0003,939,000333,760
201256,057,7514,062,261352,000
201359,913,0004,122,000372,040
201463,367,0004,376,000390,955
201568,488,0004,380,000406,000
201670,502,0004,521,000411,530
گنگائش
مسافر (موجودہ)70,502,000
مسافر (ultimate)70,000,000
کارگو (موجودہ)4.5m tons
کارگو (ultimate)7.4m tons
پیش بند (موجودہ)96
مقامات کی تعداد
بین اقوامی (فضائی)154
بین اقوامی (بحری)6

حوالہ جات