مندرجات کا رخ کریں

افقی زاویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
السمت یا زاویہ افقی عموماً نقطہ شمال سے ماپا جاتا ہے لیکن بعض اوقات نقطہ جنوب سے بھی ماپا جاتا ہے۔زاویہ ارتفاع، افق کے اوپر کا زاویہ ہے۔

افقی متناسق نظام میں افقی مستوی پر مقام مشاہدہ سے خط شمال کے ساتھ مقام جرم سماوی کا جو زاویہ بنتا ہے اسے افقی زاویہ (انگریزی:Azimuth) یا السمت کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں مشاہدہ کرنے والے کے مبدا سے افقی مستوی پر شمال اور جرم سماوی کے افقی مستوی پر نقطہ ارتفاع کے درمیان کے زاویہ کو افقی زاویہ کہتے ہیں۔ افقی زاویہ، کروی متناسق نظام میں ایک زاویائی پیمائش ہے۔افقی زاویہ ایک جرم سماوی کی آسمان میں زاویائی سمت ہے۔ مستوی مقامی افقی رقبہ ہے۔ افقی زاویہ، افقی مستوی پر شمال اور اس نقطہ (جس نقطہ پر جرم سماوی کا قوس افق کو قطع کرتا ہے یا جس نقطہ پر جرم سماوی کا ارتفاع افق پر گرتا ہے) کے درمیان زاویہ کو کہتے ہیں۔ زاویہ افقی کو عموماً درجہ (زاویہ) (°) سے ماپا جاتا ہے۔

حوالہ جات

🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونغزوہ بدرغزوہ تبوکاختر رضا خانغزوہ احدسید احمد خانصلاح الدین ایوبیمحمد بن عبد اللہابراہیم (اسلام)محمد اقبالعمر بن خطابپاکستانحجعلی ابن ابی طالبقرآنابوبکر صدیقاردوتحریک خلافتاسماء اللہ الحسنیٰمرزا غالبغزوہ خندقصلح حدیبیہخلافت عباسیہالطاف حسین حالیالتوبہموسی ابن عمرانبنو نضیرمحمد بن اسماعیل بخاریجمع (قواعد)ابو حنیفہمیثاق مدینہرموز اوقافترقی پسند تحریکعثمان بن عفانعلی گڑھ تحریکجناح کے چودہ نکاتسورہ بقرہ