ایراکلیون (Heraklion) یا کاندیہ جزیرہ کریٹ کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے۔ ساتھ ہی یہ یونان کا چوتھا بڑا شہر بھی ہے۔ مقامی لوگ اسے "ایراکلیون" جبکہ یورپ میں اسے اراکیلو، اراکیلون، کانددیہ، کاندیہ اور بھی کئی ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ کاندیہ، ہراکلیوعن پریفیکچر کا دار الحکومت ہے۔ اس کے بین الاقوامی ہوائ اڈہے کا نام معروف ادییب نکوس کزنتزاکس کے نام پر رکہا گیا ہے۔ آرتھر ایوینز کے کھوجے گئے کنوسوس کے کھنڈر بھی قریب واقع ہیں ۔
نام
820ء کی دہائی میں اندلس کے عربوں کی جزیرہ کریٹ کی فتح کے بعد امارت کریت کی بنیاد رکھی گئی اور جزیرے کا دار الحکومتگورتین سے تبدیل ہو کے موجودہ "ایراکلیون" کا مقام بنا۔ یہاں ایک نیا قلعہ تعمیر کیا گیا جسے ربض الخندق (عربی: ربض الخندق) کا نام دیا گیا۔ مقامی یونانی زبان میں یہ خانداکس (یونانی: Χάνδαξ) ہو گیا۔ جمہوریہ وینس کے جزیرے پر قبضے کے بعد لاطینی کے زیر اثر یہ کاندیا (انگریزی: Candia) ہو گیا۔