ابراہم لنکن

ابراہم لنکن(پیدائش: 12 فروری 1809ء| وفات:15 اپریل، 1865ء)|ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کرکے ریاستہائے متحدہ امریکا کا 16واں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کرکے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا ابراہم لنکن 1860ء میں امریکا کا صدر منتخب ہوا اور 1864ء میں دوبارہ صدر منتخب ہوا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔ 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ 1865ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھ رہا تھا۔ امریکا کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر ابراہم لنکن کی تصویر ہوتی ہے۔ اگرچہ ابراہم لنکن کی کوششوں سے 1863ء میں افریقی غلاموں کو آزادی ملی لیکن ابراہم لنکن سفید فام لوگوں کو برتر سمجھتا تھا۔

ابراہم لنکن
(انگریزی میں: Abraham Lincoln ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
نمایندہ ریاست ہائے متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
4 مارچ 1847  – 4 مارچ 1849 
منتخب صدر ریاست ہائے متحدہ (14  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 نومبر 1860  – 4 مارچ 1861 
جیمز بکانن  
یولیسس ایس گرانٹ  
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا [1] (16  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
4 مارچ 1861  – 15 اپریل 1865 
جیمز بکانن  
انڈریو جانسن  
معلومات شخصیت
پیدائش12 فروری 1809ء [2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات15 اپریل 1865ء (56 سال)[3][4][9][7][10][6][11]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
واشنگٹن ڈی سی [12]،  پیٹرسن ہاؤس [13]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتقتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشاسپرنگ فیلڈ، الینوائے [14]
واشنگٹن ڈی سی
پیری کاؤنٹی، انڈیانا
لنکنز نیو سیلم   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا [15]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
جماعتریپبلکن پارٹی (1854–1865)
وگ پارٹی (1834–1854)
نیشنل یونین پارٹی (1864–1865)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہمیری ٹوڈ لنکن (4 نومبر 1842–15 اپریل 1865)[16][17]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادایڈورڈ بیکر لنکن [16][14]،  ٹیڈ لنکن [18][16][14]،  رابرٹ ٹوڈ لنکن [16][14]،  ولیم والیس لنکن [16][14]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہسیاست دان [19]،  پوسٹ ماسٹر ،  وکیل ،  ریاست کار ،  کسان ،  فوجی افسر ،  مصنف [20]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانانگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [21][22]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثربائبل [23]  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہکپتان   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیںامریکی خانہ جنگی   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
“I, as well as Judge Douglas, am in favor of the race to which I belong having the superior position.”[24]

موچی کا بیٹا صدربنا

امریکی تاریخ کے عظیم ترین صدر کا اعزاز اکثر ابراہم لنکن کو دیا جاتا ہے۔ انھوں نے امریکا میں سیاہ فام افراد کی آزادی کے معاملے پر ہونے والی خانہ جنگی میں کامیابی حاصل کی اور ملک کو ٹوٹنے سے بچایا۔ مگر اتنے بڑے صدر کا بچپن شدید غربت میں گذرا۔ لنکن کے والد ایک چھوٹے کاشتکار تھے۔ ان کے پاس ریاست کنٹکی میں تھوڑی زمین تھی جہاں پر وہ اپنا فارم چلاتے تھے۔ لنکن جب دو سال کے تھے تو ان کے والد اپنی زمین کے حوالے سے ایک مقدمہ ہار گئے اور ان کے پاس یہ فارم بھی نہ رہا۔ لنکن فیملی اس موقعے پر ریاست انڈیانا منتقل ہو گئی۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے والد نے سرکاری زمین پر ایک غیر قانونی کیبن بنایا اور اسی گھر میں لنکن بڑے ہوئے۔ ابراہم لنکن زندگی میں صرف ایک سال ہی اسکول گئے اور ان کی دیگر تعلیم ان کی سوتیلی ماں سارہ جانسٹن کے ہاتھوں ہوئی۔

ابراہم لنکن کا بچپن

لنکن کا بچپن ایک غریب فارم پر گذرا جہاں زندگی اتنی آسان نہیں تھی اور ان کے دن اپنے باپ کے ساتھ محنت مزدوری میں گزرتے تھے۔ انھوں نے اپنی نوجوانی میں کئی چھوٹے کاروبار کرنے کی کوشش کی۔ اپنی عمر کی 20 کی دہائی میں انھوں نے ایک جنرل سٹور کھولا جو بالکل ناکام ہو گیا کیونکہ اس میں ان کے بزنس پارٹنر انتقال کر گئے اور دکان کھولنے کا سارا قرضہ لنکن پر آ پڑا۔ مگر ابراہم لنکن کی شخصیت میں مشکلوں سے لڑنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ اس موقعے پر لنکن نے وکالت کی تعلیم خود ہی پڑھنا شروع کی اور اپنے آپ کو غربت سے نکالا۔ وہ ریاست النائے کے کامیاب وکلا میں سے ایک بن گئے۔ بعد میں جب وہ سیاست میں آئے تو اسی ہمت نہ ہارنے والی شخیصت نے انھیں امریکا کو بچانے میں مدد کی۔ ایسی ہمت شاید شدید غربت سے ہی آتی ہے۔ مگر ظاہر ہے کامیاب وکالت اور النائے میں کامیاب ریاستی سیاست کے باوجود ابراہم لنکن کا شمار اُمرا میں نہیں کیا جا سکتا ہے اور وقت کی اشرافیہ کو یہ بات پسند بھی نہیں تھی کہ یہ کسی غریب گھرانے کا شخص ہمارا صدر بن گیا ہے۔ جب ابراہام لنکن صدر بنے تو ان کے والد ایک جوتا ساز یعنی موچی تھے۔

سینٹ میں جوتوں کا ذکر

جب لنکن اپنی پہلی تقریر کرنے سینٹ میں گئے تو تقریر سے پہلے ایک شخص نے ان پر جملہ کسا کہ مسٹر لنکن یہ مت بھولنا کہ آپ کے والد میرے اور میری فیملی کے لیے جوتے بناتے تھے۔ یہ سن کر سینٹ میں قہقہے لگنا شروع ہو گئے۔

ابراہم لنکن نے مُڑ کر جواب میں کہا ’مجھے معلوم ہے کہ میرے والد آپ کے گھر میں آپ کے لیے جوتے بناتے تھے۔ یہاں اور بھی ایسے ہوں گے (جن کے لیے میرے والد نے جوتے بنائے ہوں) اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جوتے میرے والد بناتے ایسے کوئی اور نہیں بنا سکتا۔ وہ ایک موجد تھے۔ ان کے جوتے صرف جوتے نہیں تھے بلکہ وہ ان میں اپنی پوری روح ڈال دیتے تھے۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کو کوئی شکایت ہے۔ کیونکہ مجھے بھی جوتے بنانے آتے ہیں، اگر آپ کو شکایت ہے تو میں آپ کو ایک نیا جوڑا بنا دیتا ہوں۔ میری معلومات کے مطابق آج تک کسی نے میرے والد کے جوتوں کے بارے میں شکایت نہیں کی۔ وہ ایک جینیئس موجد، تخلیق کار تھے۔ مجھے اپنے والد پر فخر ہے۔‘

حوالہ جات