جوزیف باربیرا

امریکا کے معروف کارٹونسٹ اور ’ٹام اینڈ جیری ‘ جیسے معروف کرداروں کے خالق۔ باربیرا کی پرورش نیویارک بروکلن میں ہوئی تھی اور انھوں نے بینک میں ملازمت سے اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔

جوزیف باربیرا
(انگریزی میں: Joseph Roland Barbera ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش24 مارچ 1911ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر [8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات18 دسمبر 2006ء (95 سال)[9][10][2][6][11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاس اینجلس [13]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفنقبرستان فارسٹ لان میموریل پارک   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمیایراسمس ہال ہائی اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہفلم ساز ،  فلم ہدایت کار [14]،  اینی میٹر ،  منظر نویس ،  ایگزیکٹو پروڈیوسر ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [15]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم (1976)[16][17]
ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ  
پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

باربیرا اپنے بہترین کرداروں کے سبب زندہ و جاوید رہیں گے

تاہم ان کے تیار کیے گئے کافی خاکے مشہور ہوئے اور اخباروں میں کارٹون کی حیثیت سے انھیں کافی شہرت ملی۔ یہی شوق انھیں اینیمیشن کی طرف لے جانے کا سبب بننا۔

1937 میں ایم جی ایم سٹوڈیو میں باربیراکی ملاقات ہانہ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے’ پس گیٹس دی بوٹ، نامی بلی اور چوہے کا کردار تیار کیا جو بعد میں ’ٹام اینڈ جیری‘ کے نام سے بہت مشہور ہوا۔

اس جوڑی کی سترہ برس کی شراکت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کردار کو چودہ باراکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور سات بار اسے انعام ملا۔

اسی جوڑي نے سنہ 1969 میں اسکوبی - ڈو نامی کردار کی تخلیق کی جو بہت مقبول ہوا۔ یہ کردار مستقل سترہ برسوں تک ٹیلی ویژن پر چھایا رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

سنہ 1957 میں ولیم ہانہ نے ایم جی ایم سٹوڈیو کو خیر باد کہہ دیا اور دونوں نے ہانہ - باربیرا کے نام سے نئی کمپنی تشکیل دی اور اس کے بعد اس جوڑی نے اینیمیشن کی دنیا کو ایک سے ایک شاہکار دیے۔

اس جوڑی نے تین سو سے زائد کارٹونز کی تخلیق کی تھی جو آدھے گھنٹے کے تین ہزار سے زیادہ شوز میں دکھائے گئے۔