بھارت کے صدور

(صدر جمہوریہ ہند سے رجوع مکرر)

یہ بھارت کے صدر کی مکمل فہرست ہے جس میں وہ افراد شامل ہیں جنھوں نے 1950ء میں بھارت کے آئین کی منظوری کے بعد صدر کی حیثیت سے دفتر میں خدمات انجام دیں۔[1][2]

فہرست

وضاحت
  قائم مقام صدر (*)
شمارنام
(پیدائش–وفات)
تصویرنامزدآغازاختتامنائب صدر
1راجندرہ پرساد
(1884–1963)
1952
1957
26 جنوری 195012 مئی 1962سروپلی رادھا کرشنن
بہار کے پرساد، آزاد بھارت کے پہلے صدر تھے اور 12 سال صدر رہے جو کسی بھی بھارتی صدر کی طویل ترین مدت ہے۔[3][4] تحریک آزادی ہند کے فعال کارکن تھے۔[5] پرساد دو مدتیں صدر رہنے والے واحد صدر تھے۔[6]
2سروپلی رادھا کرشنن
(1888–1975)
196213 مئی 196213 مئی 1967ذاکر حسین
رادھا کرشنن ہیک اہم فلسفی اور مصنف تھے جو آندھرا یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ پوپ پال ششم کی جانب سے فرشتوں کی سُنہری فوج کا بہادر بھی بنوایا گیا۔[7] انھوں نے صدر بننے سے قبل 1954ء میں بھارت رتن کا اعزاز حاصل کیا۔ جنوبی بھارت سے پہلا صدر تھےـ[8]
3ذاکر حسین
(1897–1969)
196713 مئی 19673 مئی 1969وی وی گیری
ذاکر حسین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر اور پدم وبھوشن و بھارت رتن وصول کنندہ تھے۔[9]بھارت کے پہلے مسلمان صدر اور پہلے صدر جن کی دوران صدارت موت واقع ہوئی۔ بھارت کے سب سے کم دورانیے والے صدر بھی تھے۔
وی وی گیری *
(1894–1980)
3 مئی 196920 جولائی 1969
ذاکر حسین کی وفات کے بعد قائم مقام صدر بنے اور پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا۔[10][11]
محمد ہدایت اللہ *
(1905–1992)
20 جولائی 196924 اگست 1969
بھارت کے سابقہ چیف جسٹس اور آرڈر آف برٹش انڈیا کا اعزاز حاصل کرنے والے۔[12]قائم مقام صدر رہے۔
4وی وی گیری
(1894–1980)
196924 اگست 196924 اگست 1974گوپال سؤروپ پتھک
سری لنکا میں بھارت کے سابقہ سفیر اور بھارت کے واحد شخص جو نائب صدر اور صدر دونوں عہدوں پر فائز رہے۔ بھارت رتن حاصل کیا اوربھارت کے وزیر مزدور بھی رہے۔[13]
5فخرالدین علی احمد
(1905–1977)
197424 اگست 197411 فروری 1977گوپال سؤروپ پتھک (1974)

بسپا دانپہ جتی (1974–1977)

بھارت کے دوسرے مسلمان صدر اور دوسرے صدر جو اپنی دور صدارت کے دوران ہی وفات پا گئے۔[14]ایمرجنسی کے دوران بھارت کے صدر۔[15]
بسپا دانپہ جتی *
(1912–2002)
11 فروری 197725 جولائی 1977
فخرالدین علی احمد کی وفات کے بعد قائم مقام صدر بنے۔ سابقہ وزیر اعلیٰ میسور بھی رہے-[16][14]
6نیلم سنجیوا ریڈی
(1913–1996)
197725 جولائی 197725 جولائی 1982بسپا دانپہ جتی (1977–1979)

محمد ہدایت اللہ (1979–1982)

آندھرا پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ اور 1977 کے عام انتخابات میں آندھرا پردیش سے جنتا پارٹی کے اکیلے رکن منتخب ہوئے۔پہلے بالا مقابلہ لوک سبھا اسپیکر منتخب ہوئے اور پھر بھارت کے چھٹے صدر بن گئے۔[17]
7ذیل سنگھ
(1916–1994)
198225 جولائی 198225 جولائی 1987محمد ہدایت اللہ (1982–1984)

وینکٹارمن (1984–1987)

بھارتی پنجاب کے سابقہ وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر۔ بھارت کا پہلا سکھ صدر۔[18]
8وینکٹارمن
(1910–2009)
198725 جولائی 198725 جولائی 1992شنکر دیال شرما
1942 میںتحریک آزادی ہندوستان میں ملوث ہونے پر انگریز سے گرفتاری سے بری ہونے کے بعد 1950 میں کانگرسکی جانب سے بھارت کی قانون ساز پارلیمان کا رکن بنایا گیا۔ [19] پھربھارت کے وزیر خزانہ و صنعت کے بعد وزیر دفاع بھی بنے۔[20]
9شنکر دیال شرما
(1918–1999)
199225 جولائی 199225 جولائی 1997کے آر نارائن
سابقہ وزیر اطلاعت و نشریات،مدھیہ پردیش کے سابقہ وزیر اعلیٰ اور آندھرا پردیش، پنجاب اور مہاراشڑ کے سابقہ گورنر۔[21]
10کے آر نارائن
(1920–2005)
199725 جولائی 199725 جولائی 2002کرشن کانت
امریکا، چین، ترکی اور تھائی لینڈ میں بھارت کے سفیر رہے۔ کئی یونیورسٹیز سے ڈاکٹریٹ سائنس و قانون کی اعزازی ڈگریاں لیں اور چانسلر بھی رہے۔ [22]جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی کے سابقہ وائش چانسلر بھی رہے۔بھارت کے پہلےدلت اور کیرلا سے تعلق رکھنے والے پہلے صدر تھے-[23]
11عبد الکلام
(1931–2015)
200225 جولائی 200225 جولائی 2007کرشن کانت (2002)

بھیروں سنگھ شیخاوت (2002–2007)

بھارت کا سائنس دان جس نے بھارت کی ایٹمی صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کیا اور حکومت بھارت کی طرف سے بھارت رتن کا اعزاز حاصل کیا۔[24]بھارتی عوام میں اپنی صدارت کے ہٹ کر کام کرنے کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت، عزت اور پیار حاصل کیا اور عوام کے صدر کے نام سے جانے گئے۔ بھارت کا پہلا غیر شادی شدہ صدر ، تیسرا مسلمان صدر۔ پہلا مسلم صدر جس نے اپنی مدت صدارت مکمل کی۔شیلانگ، میگھالیہ میں دوران لیکچر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہلاک ہو گئے [25][26][27]
12پرتیبھا پاٹل
(1934–)
200725 جولائی 200725 جولائی 2012محمد حامد انصاری
بھارت کی پہلی خاتون صدر اور پہلی خاتون گورنر راجستھان[28][29]
13پرنب مکھرجی
-2020(1935–)
201225 جولائی 2012موجودہ
(Term ends on 25 جولائی 2017)
محمد حامد انصاری
حکومت بھارت کا اہم وزیر۔ سابقہوزیر دفاع ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، منصوبہ بندی۔ [30]
14رام ناتھ کووند
(1945–)
201725 جولائی 2017نامزدمحمد حامد انصاری (2017)
وینکائیا نائیڈو (2017 تا 2022)
2015 سے 2017 تک بہار کا سابقہ گورنر اورسابقہ رکن پارلیمان تھا۔ کے آر نارائن کے بعد بھارت کا دوسرا دلت صدر ۔بھارتہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا سرگرم رکن۔
14دروپدی مرمو
(1958–)
202225 جولائی 2017نامزدوینکائیا نائیڈو (2022)
جگدیپ دھنکار(2022-)
اُڑیسہ سے تعلق رکھنے والی سابقہ گورنر جھارکھنڈ بھارت کی دوسری خاتون صدر اور مقامی، درج فہرست برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی صدرہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

عمومی

  • "Former Presidents"۔ President’s Secretariat۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2008 
  • "List of Presidents/Vice Presidents"۔ Election Commission of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2008 

مخصوص

بیرونی روابط