فان بنگ بنگ

ایک چینی اداکارہ

فان بنگ بنگ (چینی: 范冰冰) کی ولادت 16 ستمبر 1981ء کو ہوئی۔ وہ چینی اداکارہ، ماڈل، ٹی وی پروڈیوسر اور پاپ گلورہ ہیں۔فان کو مشرقی ایشیا میں 1998ء-1999ء میں ایک ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز کی وجہ سے خاصی شہرت ملی۔ 2003ء میں انھوں نے سیل فون-فلم میں اداکاری کی جو اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم تھی۔ اس کے لیے ان کو ہنڈریڈ فلوورس اوارڈ بھی ملا تھا۔ انھوں نے کئی چینی فلموں میں کام کیا جیسے لوسٹ کی بیجنگ (2007ء)، بدھا ماؤنٹین (2011ء) اور آئی ایم ناٹ میڈیم بوواری (2016ء) اور ان فلموں کے لیے ان کو گولڈن ہورس فلم فیسٹیول اند اوارڈس، ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گولڈنروسٹر اوارڈس سے نوازا جا چکا ہے۔ انھوں نے دوسری زبانوں کی متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے جیسے فرانسیسی فلم اسٹریچ (2011ء)، کورین فلم مائی وے (2011ء) اور ہالی وڈ کی مشہور فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ (2014ء)۔

فان بنگ بنگ
(چینی میں: 范冰冰 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش16 ستمبر 1981ء (43 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یانتائی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشیانتائی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتکیمونسٹ پارٹی چین   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہادکارہ [1]،  گلو کارہ ،  فلم اداکارہ ،  منظر نویس ،  ماڈل ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانچینی زبان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملاداکاری [3]،  فلم [3]،  گلوکاری [3]،  فلم سازی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرمٹیکس عدم تعمیل   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

2006ء سے وہ فوربس کی چین کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں پہلی 10 شخصیات میں مقام حاصل کرتی رہی ہیں جبکہ سنہ 2013ء میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بنیں۔[5][6][7] وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور مختلف فلم فیسٹیول اور فیشن شو میں ریڈ کارپیٹ پر اکثر ظاہر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کو فیشن آئیکن مانا جاتا ہے۔[8][9][10][11]1 جولائی 2018ء کو چینی حکام نے فان کو 3 ماہ کے لیے خفیہ طور پر قید کر لیا تھا۔ اس کے بعد وہ سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر ظاہر ہوئیں اور عوام سے ٹیکس چوری کی معافی چاہی۔ چینی حکام نے ان پر 883 ملین یوان (127.4 ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا تھا۔[12][13][14]

ابتدائی زندگی

فان کی ولادت چنگڈاؤ میں ہوئی اور پرورش یانتائی میں ہوئی۔ انھوں نے اداکاری کی تعلیم شنگھائی شائی جن فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ کالج اور شنگھائی ٹحیٹر اکیڈمی سے حاصل کی۔[15]

کیرئیر

1996ء-1999ء

فان کی اداکاری ٹی وی سلسہ پاور فل وومن سے شروع ہوئی جس میں انھوں نے دو سال تک چھوٹے کردار نبھائے، اس کے بعد 1999ء میں چینی ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز میں معاون اداکار جن سو کے کردار کے لیے ان کی خوب شہرت ہوئی اور یہیں سے انھوں نے ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کیں۔یہ سلسلہ تائیوانی لکھاری چیونگ یاو کی تحریروں پر مبنی تھا۔[16] تائیوانی اداکارہ لیان لیو نے اس سلسلہ کے لیے انھیں نامزد کیا تھا۔[17] اس کے بعد فان کے چین میں خوب شہرت حاصل کی۔[18] پھر فان نے شیونگ یاو کی کمپنی کے ساتھ 8 سال کا قرار کر لیا۔

2000ء-2006ء

14 مئی 2014ء کو ایکس مین کے لانچ کے موقع پر

2000ء میں فان نے برعظیم چین کے آرٹسٹ مینج ر وینگ جنگوا کی کمپنی کے ساتھ 6 سال کا قرار کیا اور کئی ٹی وی سلسوں میں کام کیا جیسے ینگ جسٹس باو دوم (2001ء)،[19] ویڈ پپل (2002ء)، [20] اور دی پراؤڈ ٹونز (2005ء)۔[21] 1999ء تا 2002ء کے دوران میں فان نے 17 ٹی وی سلسلوں میں کام کیا۔اس دوران میں وہ فلموں میں کام کرتی رہیں، سیل فون (چینی فلم) ان کی کافی مقبول اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔[22][23] اس کے لیے ان کو بہترین اداراہ کا انعام بھی ملا۔[24] اس کے علاوہ انھوں نے دی لائن رورز (2002ء)، دی ٹون ایفیکٹ دوم (2004ء)، اے چائینیز ٹال اسٹوری (2005ء) اور ا بیٹل آف وٹز (2006ء) قابل ذکر ہیں۔[25]

2007ء-2010ء

فان اپنے ایک اسٹودیو کا افتتاح کیا اور 2007ء میں انھوں 7 فلموں میں کام کیا اور ان کی فلم دی میٹرومونی کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔[26]2008ء میں انھوں نے ہوایرؤ ضلع، بیجنگ میں فنون لطیفہ کا ایک اسکول کھولا اور اس کی پرنسپل بنیں۔ اسی سال ان کے اسٹوڈیو نے پہلا ٹی وی سلسلہ بنایا۔ 2009ء میں اسٹوڈیو نے دی لاسٹ نائٹ آف میڈیم چن جیسا مقبول ٹی وی سلسلہ لانچ کیا۔2010ء میں شین کائگ کی تاریخی فلم سیکری فائز میں اداکاری کی۔ انھوں نے کہا تھا کہ انھوں اس کو فلم کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ شہزادی شوانگ جی کی ہمت اور ان کی مادری محبت کی بہت قدر کرتی ہیں۔[27]

2011ء-2014ء

2011ء میں انھوں نے مارشل آرٹ فلم شاولن میں کام کیا جس میں جیکی چین کے ساتھ وہ لیڈ رول میں تھیں۔ دوسری فلم دی فاؤنڈیشن آف ا پارٹی تھی اور دونوں فلمیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے 90 سال پورے ہونے کی خوشی میں بنائی تھیں۔[28][29] اسی سال انھوں نے فرانسیسی فلم اسٹریچ میں کام کیا اورجنوبی کوریا کی فلم مائی وے بھی اسی سال آئی۔[30] 2012ء کے نصف اول میں پیرس میں وہ کئی فیشن شو میں شریک ہوئیں۔[31][32][33][34] اسی سال ان کو فوربس نے چینی مشہور شخصیات کی فہرست میں تیسرا مقام دیا تھا۔[35]

2015ء تا حال

2015ء میں ان کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کی جانب سے امیزنگ چائنیز میں جج بننے کا موقع ملا۔[36][37] ہدایت کار لی یو کے ساتھ انھوں چوتھی فلم ایول سنس وی لو کی۔[38] اسی سال کو فوربس نے چین کی چوتھے نمبر کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا درجہ دیا۔[39]2017ء میں سال کی سو سب سے با اثر شخصیات میں ٹائم ان کو جگہ دے کر انھیں اعزاز سے نوازا۔کان فلم فیسٹیول میں انھیں جج بننے کا موقع ملا۔[40] اسی سال انھوں نے اسکائی ہنٹر فلم میں کام کیا۔[41]2018ء میں انھوں نے پرفیکٹ بلیو میں اداکاری کی۔[42] ان کو کئی برانڈوں کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا جیسے ری فے کیئر ٹولز، [43] دی بیئرز، [44] کنگ پاور، [45] اور موں بلاں۔[46]

حوالہ جات