فریڈرک ولیم چہارم شاہ پروشیا

شہشناہ پروشیا

فریڈرک ولیم چہارم ((جرمنی: Friedrich Wilhelm IV)‏)، فریڈرک ولیم سوم کے سب سے بڑے فرزند اور جانشین تھے، 1840 سے 1861 تک پروشیا کے بادشاہ رہے۔ ان کو "رومانیت پر حکومت کرنے والا" بھی کہا جاتا تھا، ان کو اس لیے بھی یاد کیا جاتا ہے کیوں کہ انھوں نے برلن اور پاٹسڈیم میں کئی عمارتیں بناوئیں، اس کے ساتھ ساتھ گلوتھک کلون گرجا گھر کو مکمل تعمیر کروایا۔ سیاست میں آپ ایک قدامت پسند شخص تھے اور 1849 میں فرینکفرٹ پارلیمنٹ کی طرف سے دیا گیا خطاب جرمن شہنشاہ فریڈرک ولیم چہارم نے مسترد کر دیا۔اور سن 1857میں فریڈرک ولیم چہارم کو ایک دماغی جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ معذور ہو گئے اور مرتے دم تک معذور رہے۔

فریڈرک ولیم چہارم
فریڈرک ولیم کا پورٹریٹ 19ویں صدی میں
شاہ پروشیا
7 جون 1840 – 2 جنوری 1861
پیشروفریڈرک ولیم سوم
جانشینولیم اول
شریک حیاتالزبتھ لوڈیویکا
خاندانہوہنزولرن
والدفریڈرک ولیم سوم شاہ پروشیا
والدہملکہ لوئیزی
پیدائش15 اکتوبر 1795
کراؤن پرنس محل، برلن، پروشیا
وفات2 جنوری 1861 (65 سال کی عمر میں)
پاٹسڈیم
تدفینفرائڈنکرچ کے تہہ خانہ میں، سانسوکی پارک، پاٹسڈیم[1]( شارلوٹنبرگ محل، برلن)[2]
مذہبلوتھریت
دستخط

حوالہ جات

بیرونی روابط