فیٹ مین
فیٹ مین (بانگریزی: Fat Man، باردو: موٹا آدمی) جاپانی شہر ناگاساکی پر 9 اگست، 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکا کی طرف سے گرائے جانے والے ایٹم بم کا رمزی نام تھا۔ یہ صرف دو استعمال ہونے والے جوہری ہتھیاروں میں سے یہ دوسرا بم تھا۔ جبکہ پہلا لٹل بوائے تھا جو ہیروشیما پر گرایا گیا تھا۔ یہ پہلا پلوٹونیم ساختہ بم تھا اور اس میں صرف 4.6 کلو پلوٹونیم استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے دھماکے سے دو کروڑ دس لاکھ کلوگرام بارود جتنی توانائی خارج ہوئی۔ پہلی کھیپ میں اس جیسے 150 تباہی کے سامان بنائے گئے تھے۔ فیٹ مین کوناگاساکی گرانے والا پائلٹ چارلس سوینی تھا۔
فیٹ مین Fat Man | |
---|---|
اصل فیٹ مین کی نقل | |
قسم | جوہری ہتھیار |
مقام آغاز | ریاستہائے متحدہ امریکا |
تاریخ صنعت | |
ڈیزائنر | لاس آلاموس لیبارٹری |
تیار | 1945–1949 |
ساختہ تعداد | 120 |
تفصیلات | |
وزن | 10,300 پونڈ (4,670 کلوگرام) |
لمبائی | 128 انچ (3.3 میٹر) |
قطر | 60 انچ (1.5 میٹر) |
بھرت | پلوٹونیم |
بھرت وزن | 6.2 کلوگرام (220 oz) |
ماحصل دھماکا | 21 kt (88 TJ) |
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات