لنکڈ ان

لنکڈ اِن (انگریزی: LinkedIn) ایک امریکی تجارتی اور ملازمت پر مبنی خدمت ہے جو ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کا قیام 28 دسمبر، 2002ء کو ہوا تھا[1]، جب کہ اس کا آغاز 5 مئی، 2003ء کو ہوا تھا۔ یہ پیشہ ورانہ جال کاری کے کام میں معاون ہے۔ ان میں منجملہ اور باتوں کے، آجرین ملازمتوں کے اعلامیے جاری کرتے ہیں اور ملازمت کے خواہش مند اپنے نامہ جات حیات اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ 2015ء تک کمپنی کی مالی کمک ارکان کو معلومات فراہم کرنے کے ذریعے ہوئی ہے۔ لنکڈ اِن پر عام رکنیت کے علاوہ با کی رکنیت بھی موجود ہے۔ ایضًا کاروباری اداروں کے لیے علحدہ رکنیت ہے، جن سے وہ کئی اضافی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔[2] 2016ء سے یہ مکمل طور پر مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ہے۔ جون 2019ء تک لنکڈ اِن کے 630 ملین صارفین بتائے گئے ہیں، جن کا تعلق 150 ملکوں سے ہے۔

لنکڈ ان کا لوگو

مائیکرو سافٹ کی جانب سے حصول

کمپیوٹر سافت ویئر بنانے والی معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پرفیشنل نیٹ ورکنگ ویب گاہ لنکڈ اِن خرید چکا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ لنکڈ اِن کی خریداری کے لیے 26 ارب ڈالر ادا کر چکا ہے۔ کمپنی کے ایک شیئر کی ادائیگی کے لیے 196 ڈالر دیے گئے۔[3]

مزید دیکھیے

حوالہ جات