سید محسن طباطبائی حکیم

(محسن الحکیم سے رجوع مکرر)

سید محسن طباطبائی حکیم مشہور بہ محسن الحکیم (پیدائش: 31 مئی 1889ء— وفات: یکم جون 1970ء) المعروف بہ آیت اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم الطباطبائی (عربی: أية الله العظمي سيد محسن الطباطبائ الحكيم‎ ) عراق کے مشہور آیت اللہ اور مجتہد فقیہ مجاہد اور شیعہ مرجع تقلید تھے۔ان کے اہم کارناموں ميں سے ایک دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کتب خانوں کی تاسیس ہے۔

سید محسن طباطبائی حکیم

معلومات شخصیت
پیدائش31 مئی 1889ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نجف ،  عراق   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات1 جون 1970ء (81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد ،  عراق   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفننجف   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عراق   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادعبدالعزیز الحکیم   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تلمیذ خاصآیت اللہ سیستانی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہالٰہیات دان ،  خادم دین   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت اور نسب

سید محسن حکیم عید فطر (یکم شوال سنہ 1306 ہجری کو عراق کے مقدس شہر نجف کے مشہور عراقی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مہدی بن صالح طباطبائی نجفی المعروف بہ سید مہدی حکیم[1] عالم دین تھے۔ سید محسن چھ سال کی عمر میں والد کے سائے سے محروم ہوئے اور بڑے بھائی سید محمود نے ان کی سرپرستی سنبھالی۔[2]

مرجعیت

1961ء میں آیت اللہ العظمیٰ سید حسین بروجردی کی وفات کے بعد آپ شیعہ مسلمانوں کے واحد مرجع بن گئے۔ آپ حوزہ علمیہ نجف کے سربراہ تھے۔ اگرچہ آپ نے سیاست میں حصہ نہ لیا مگر شیعہ مسلمانوں کو آپ نے عراق کی کمیونسٹ پارٹی میں رکن بننے اور حصہ لینے کی شدت سے مخالفت کی۔ عراق میں کمیونسٹ پارٹی اور بعث پارٹی کے دور حکومت میں آپ نے حوزہ علمیہ نجف کا غیر جانبدار کردار برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات