منگ کھٹ طوفان

مَنگ کَھٹ طوفان فلپائن میں اومپونگ طوفان کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لوزون سے ٹکرانے والا 2010ء کے میگی کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے اور فلپائن میں نومبر 2013ء کے ہائیان کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے جس میں تودے گرے۔[1] اس کے علاوہ منگ کھٹ ہانگ کانگ سے ٹکرانے والا 1983ء کے ایلن طوفان کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے۔[2] طوفان منگ کھٹ کا اتار چڑھاؤ کے مختلف مراحل سے گذرے کے بعد بالآخر 15 ستمبر 2018ء کو فلپائن کے صوبے کاگایان پر ”لینڈ فال“ ہو گیا اور کیٹیگری 5 کے اس طوفان نے ہانگ کانگ اور جنوبی چین کی سرزمین کو نقصان پہنچایا۔[3] ستمبر 2018ء تک منگ کھٹ دنیا کا طاقت ور ترین بھی تھا۔

منگ کھٹ طوفان
 

معلومات
ملک فلپائن
عوامی جمہوریہ چین
تائیوان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز7 ستمبر 2018  ویکی ڈیٹا پر (P580) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اختتام17 ستمبر 2018  ویکی ڈیٹا پر (P582) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کمتر فضائی دباؤ
ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار
نقصانات
ہلاکتیں

 

23 ستمبر تک فلپائن میں 95،[4] مین لینڈ چین میں 6[5] اور تائیوان میں ایک ہلاکت ہوئی[6] اور کل ملا کر 102 ہلاکتیں ہوئیں۔

حفاظتی اقدامات

فلپائن

فلپائنی فضائی، ارضی طبیعیات اور فلکیاتی خدمات کی انتظامیہ نے شدید طوفانی ہواؤں (سائیکلون) کا سخت انتباہ جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر 13 ستمبر کو کچھ علاقوں کو احتیاطی طور پر اور کچھ کو سختی کے ساتھ خالی کروایا گیا خاص طور پر ایلوکوس، کاگایان وادی اور کوردیلیرا انتظامی علاقے، منگ کھٹ نے ان تین علاقوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ آنے والے طوفان کے پیش نظر 12 ستمبر کو اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔[7][8][9][10][11] طبی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملے کو مستعد رہنے کا حکم دیا گیا اور 13 سمتبر تک 1,700,000,000 مالیت کا امدادی سامان اکٹھا کیا جا چکا تھا۔[12]

ہانگ کانگ

14 ستمبر کو، ہانگ کانگ حکومت کے مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر منگ کھٹ طوفان متعلقہ تیاری پر ایک خصوصی پریس کانفرنس کی اور شہریوں کو طوفان سے نبٹنے کے لیے انتہائی مستعد رہنے کی ہدایت دی۔

16 ستمبر کو، 10 گھنٹے کے لیے، ہانگ کانگ رصد گاہ نے سمندری طوفان کے لیے سگنل نمبر 10 جاری کیا، یہ ہانگ کانگ میں شدید سمندری طوفان کی بلند ترین سطح ہے۔ 1999ء سے اب تک یہ سگنل نمبر 10 صرف تیسری بار جاری کیا گیا، اس سے قبل 2017ء کے ہتو اور 2012ء کے ویکیٹ طوفانوں کے دوران میں اس کا یہ سگنل جاری کیا گیا تھا۔[13] ہانگ کانگ حکومت نے طوفان سے نمٹنے کے لیے 12 ستمبر کو ایک بین محکمانہ اجلاس طلب کیا تھا۔[14]

حوالہ جات