وزن

وزن سے مراد وہ قوت ہے جو ہر جسم سیارے کی کشش ثقل کی وجہ سے محسوس کرتا ہے۔اوزان جس کا واحد وزن ہے سے تول کے باٹ مراد لیے جاتے ہیں؛ درہم، دینار، رطل، دانق، استار؛ یہ سب تو ل کے اوزان ہیں۔[1]

وزن بطور مقدار

کسی چیز کی مقدار معلوم کرنے کو وزن کرنا کہا جاتا ہے عرف عام میں وزن وہ مقدار ہے جو ترازو یا کانٹے(بھاری اشیاء وزن کرنے کا آلہ)سے معلوم ہو[2]
آزادانہ گرتی ہوئی ہر چیز کا وزن صفر ہوتا ہے۔ اسی طرح تیرتی ہوئی ہر چیز کا وزن بھی صفر ہوتا ہے مگر اس کی کمیت میں کوئی فرق نہں پڑتا۔
اسی طرح زمین کے گرد گھومتے ہوئے مصنوعئ سیارے میں کسی چیز یا خلا نورد کا وزن صفر ہو جاتا ہے مگر اس کی کمیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگر کسی بلند عمارت میں نصب لفٹ elevator نیچے جانا شروع کرتی ہے تو لفٹ میں موجود ہر چیز کا وزن کم ہو جاتا ہے مگر جب لفٹ رکنے لگتی ہے تو وزن بڑھنے لگتا ہے۔

اگر زمین پر کسی چیز کا وزن ایک ہو تو سورج پر اس کا وزن لگ بھگ 28 گنا بڑھ جائے گا حالانکہ اس چیز کی کمیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ مختلف سیاروں پر اسی چیز کا وزن مندرجہ ذیل ہو گا۔

اجرام فلکیزمین کے مقابلے میں
اس پر کسی چیز کا وزن
کشش ثقل کا اسراع
m/s²
سورج27.90274.1
عطارد0.37703.703
زہرہ0.90328.872
زمین19.8226[3]
چاند0.16551.625
مریخ0.38953.728
مشتری2.64025.93
زحل1.13911.19
یورینس0.9179.01
نیپچون1.14811.28

حوالہ جات