وہب بن عبد مناف

وہب بن عبد مناف

وہب بن عبد مناف
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش1 ہزاریہ  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات6ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہبرہ بنت عبد العزیٰ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادآمنہ بنت وہب   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کا شجرہ نسب یہ ہےوہب بن عبد مناف بن زہرۃ بن کلاب بن مرۃ

آپ کا قبیلہ قریش تھا اور بنی زہرہ کے سرادار تھے قبل از اسلام۔

آپ جناب سرور کونین کے نانا تھے اور آپ کا لقب ابو کبشہ تھا اور جناب رسالتمآب کے ظہور کے بعد آپ کو لوگ ابن ابو کبشہ کہہ کر پکارتے تھے۔والدہ ماجدہ کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ نسب یہ ہے ۔1۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 2۔ بن آمنہ 3۔ بنت وہب4۔ بن عبد مناف5۔ بن زہرہ6۔ بن کلاب 7۔ بن مرہحضور علیہ الصلوۃ والسلام کے والدین کا نسب نامہ کلاب بن مرہ پر مل جاتا ہے اور آگے چل کر دونوں سلسلے ایک ہوجاتے ہیں، عدنان تک آپ کا نسب نامہ صحیح سندوں کے ساتھ باتفاق مؤرخین ثابت ہے اس کے بعد ناموں میں کچھ اختلاف ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی اپنا نسب نامہ بیان فرماتے تھے تو عدنان ہی تک ذکر فرماتے تھے [1]مگر اس پر تمام مورخین کا اتفاق ہے کہ عدنان حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں ۔[2]

حوالہ جات