ویکیپیڈیا:دیوان عام (حکمت عملی)

 حکمت عملی تکنیکی تجاویز کارگاہ خیال ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن متفرقات 
دیوان عام میں حکمت عملی کا شعبہ ویکیپیڈیا کی حالیہ حکمت عملیوں پر گفتگو اور نئی حکمت عملیوں کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
« وثائق ، ابھی وثق موجود نہیں (تخلیق)

منتظمین کی معزولی

اتفاق رائے:
مجوزہ تینوں شرائط کو اتفاق رائے سے منتظمین کی معزولی کے لیے ایک حکمت عملی کا درجہ دیا جاتا ہے۔تاہم، جو منتظمین ذاتی خوشی سے اختیار واپس کرنا چاہتے ہیں وہ دیوان عام پر یا میٹا ویکی پر مضیفین سے درخواست کرسکتے ہیں۔ دوبارہ منتظم بننے کے لیے رائے شماری لازمی ہے۔ منتظمین کی معزولی کے حوالے سے اس حکمت عملی کے طے پانے سے قبل جو رائے شماریاں ہوئی ہیں وہ جائز ہیں۔ تاہم مستقبل میں متعلقہ صارف کو اس حکمت عملی کا اور معزول ہونے کے خدشے کا پیغام ارسال کرنا ازحد لازمی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:25، 28 جنوری 2024ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منتظمین کی معزولی کے حوالے سے ہماری حکمت عملی واضح نہیں ہے۔ میں درج ذیل اصلاحات تجویز کرتا ہوں:ایسے منتظمین جو درج ذیل میں سے ایک یا تمام وجوہات کا مصداق ٹھہرتے ہوں انھیں غیر فعالی کے تحت معزول کردیا جائے گا۔ منتظم بنے رہنے کے لیے ایک منتظم کے لیے ضروری ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے اس نے کم سے کم سو ترامیم کی ہوں اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم بیس انتظامی امور پر عمل در آمد کیا ہو۔

  1. گزشتہ چھ ماہ سے کوئی عمومی ترمیم یا کوئی بھی انتظامی عمل انجام نہ دیا ہو۔
  2. گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیس سے کم انتظامی امور پر عمل در آمد کیا ہو۔
  3. گزشتہ چھ ماہ کے دوران 100 سے کم ترامیم کی ہوں۔

آپ سے گزارش ہے کہ اس گفتگو میں شرکت کریں اور اپنی رائے دیں تاکہ معزولی کے حوالے سے ایک واضح حکمت عملی کو اپنایا جاسکے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:58، 21 جنوری 2024ء (م ع و)

میرا اس معاملے میں ایک اور خیال ہے۔ ایک منتظم جو ان شرائط پر پورا نہیں اترتا ہے اسے ایک پیغام دیا جائے اور اگر وہ اس کے ایک ماہ بعد تک کوئی جواب نہیں دیتا تو سیدھا میٹا ویکی پر معزولی کی درخواست جمع کی جائے۔ واضح حکمت عملی ہونے کی وجہ سے بار بار رائے شماریاں کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ رائے شماریوں کو فقط اختلافی معزولیوں تک محدود رکھا جائے۔اگر آپ حضرات ان تجاویز سے اتفاق یا اختلاف رکھتے ہیں یا ان میں کسی طرح کی اصلاح چاہتے ہیں تو گفتگو میں حصہ لے کر ضرور بتائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:30، 22 جنوری 2024ء (م ع و)

تبصرے، تنقید اور تائید

  1. تائید بطور نامزد کنندہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:56، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  2. تائیدFahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:31، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  3. تائید--| عاقب نذیر (تبادلہ خیال) 16:59، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  4. تائید :) —خادم—  مورخہ 23 جنوری 2024ء، بوقت 11 بج کر 06 منٹ (بھارت)
  5. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:45، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  6. تائید--Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:38، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  7. تائید ابوالحسن راجپوت میں ان تجاویز سے متفق ہوں -- ابوالحسن راجپوت ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:08، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  8. تائید -- کام کی توسیع کے لئے لازمی اقدام، انتظامی امور میں حد بندی ضروری Ghalib241 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:56، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  9. تائید ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:09، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  10. تائید۔ --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 06:25، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  11. تائید--محمد طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  12. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:29، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  13. تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:33، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  14. تائید--تبصرہ پر غور کرنے کی درخواست کے ساتھ--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:29، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

تبصرہ

منتظم ہونا ایک اعزازی عہدہ ہے اس عہدہ سےکوئی مالی فوائد وابستہ نہیں میرا خیال ہے کہ اس کے ساتھ کچھ اخلاقی پہلو مد نظر رکھنے چاہیئں مندرجہ بالا تین شرائط کے بجائے اگر کوئی منتظم کچھ عرصہ نہ وقت دے سکے تو خود بخود اپنے عہدے سے فارغ ہو جائے اور پھر جب کبھی اس کے پاس وقت ہو وہ اس خدمت کو سرانجام دینا چاہے تواس کے تجربہ کی وجہ سےاسے یہ حق ہو کہ وہ عہدہ سنبھال سکے کیونکہ اس معزولی کے کھیل میں ہم نہ صرف ایک منتظم بلکہ اچھے صارف سے بھی محروم ہوجاتے ہیں--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:29، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

@Abualsarmad: مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ایک کارآمد تبصرہ کیا ہے۔ یقینا منتظم ہونا ایک رضاکارانہ ذمہ داری ہے جس سے کوئی مالی فوائد وابستہ نہیں۔مندرجہ تین شرائط کے علاہ اگر کوئی منتظم بذات خود اپنے اختیارات واپس کرنا چاہتا ہے یہ خیال کر کے کہ کچھ عرصے تک ان کے پاس فرصت نہیں ہے تو ایسی صورت میں بجا ہے جیسا اکثر ویکیوں پر ہوتا ہے کہ وہ منتظم دیوان عام پر یا میٹا ویکی پر مضیفین سے درخواست کرے کہ اس کے انتظامی حقوق ختم کر دیے جائیں۔ تاہم دوبارہ منتظم بننے کے لیے پالیسی کے مطابق انھیں ایک نئی رائے شماری شروع کرنی ہوگی۔ اگر رائے شماری ان کے حق میں ہوتی ہے (جو میرا یقین ہے کہ ہوگی اس وجہ سے کہ ہمارے ہاں منتظمین کی تعداد بہت قلیل ہے اور ان کا تجربہ بھی اس کی ضمانت دیتا ہے) تو انھیں پھر سے منتظمی کا اختیار مل سکتا ہے۔ اوپر والی تجاویز میں ان سطروں کا خلاصہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:38، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔