صدر پاکستان

(پاکستان کے صدر سے رجوع مکرر)

پاکستان کا صدر وفاق کا سربراہ ہوتا ہے۔ پارلیمانی نظام میں یہ غیر انتظامی عہدہ ہوتا ہے کیونکہ صدر وزیر اعظم کی نصیحت پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

President Pakistan
صدرِ پاکستان
موجودہ
آصف علی زرداری (منتخب)

9 مارچ 2024 سے
خطابعزت مآب صدر
(رسمی)
عزت مآب[1]
(سفارتی)
صدر جمہوریہ (غیر رسمی)
قسمسربراہ ریاست
رہائشایوان صدر پاکستان، ریڈ زون (اسلام آباد)، اسلام آباد-44040
نشستایوان صدر پاکستان، ریڈ زون (اسلام آباد)، اسلام آباد-44040
تقرر کُننِدہپاکستان کی جماعت انتخاب کنندگان
مدت عہدہپانچ سال
(ایک بار قابل تجدید)
قیام بذریعہآئین پاکستان
پیشروبادشاہت پاکستان
تاسیس کنندہاسکندر مرزا
تشکیل23 مارچ 1956؛ 68 سال قبل (1956-03-23)
جانشینصدر پاکستان کی جانشینی کی ترتیب
نائبصدر ایوان بالا پاکستان
تنخواہ846,550 ماہانہ[2][3]
ویب سائٹصدر پاکستان

البتہ پاکستان میں فوجی حکومت کے دور پر اکثر سالارِ فوج اپنے آپ کو صدر کے عہدے پر فائز کرتے رہے جہاں وہ وزیر اعظم کے انتظامی اختیارات بھی اپنے پاس رکھتے تھے چاہے ان کا اپنا مقرر کیا وزیر اعظم موجود ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی سب سے بُری مثال پرویز مشرف تھا۔

پارلیمانی نظام میں صدر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالا ہو کر وفاق کی نمائندگی کرے اور نامزد ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو جائے۔ مثال کے طور پر صدر نامزد ہونے کے بعد فاروق احمد خان لغاری پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری طرف آصف علی زرداری صدر ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کا سربراہ بنے رہے۔

پاکستان کے صدور کی فہرست

قیام پاکستان سے لے کر اب تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست مندرجہ ذیل ہے

نمبرنامتصویرقلمدان سنبھالاقلمدان چھوڑاسیاسی جماعت
1میجر جنرل اسکندر مرزا 23 مارچ 1956ء27 اكتوبر 1958ءريپبلكن پارٹی
2فیلڈ مارشل ایوب خان 27 اكتوبر 1958ء25 مارچ 1969ءعسکریہ پاکستان
3جنرل یحیٰی خان 25 مارچ 1969ء20 دسمبر 1971ءعسکریہ پاکستان
4ذوالفقار علی بھٹو 21 دسمبر 1971ء13 اگست 1973ءپاکستان پیپلز پارٹی
5فضل الہی چوہدری 14 اگست 1973ء16 ستمبر 1978ءپاکستان پیپلز پارٹی
6جنرل محمد ضیاء الحق 16 ستمبر 1978ء17 اگست 1988ءعسکریہ پاکستان
7غلام اسحاق خان 18 اگست 1988ء18 جولائی 1993ءآزاد
قائم مقاموسیم سجاد 18 جولائی 1993ء13 نومبر 1993ءپاکستان مسلم لیگ ن
8فاروق لغاری 14 نومبر 1993ء2 دسمبر 1997ءپاکستان پیپلز پارٹی
قائم مقاموسیم سجاد 2 دسمبر 1997ء31 دسمبر 1997ءپاکستان مسلم لیگ ن
9محمد رفیق تارڑ 1 جنوری 1998ء20 جون 2001ءپاکستان مسلم لیگ ن
10جنرل پرويز مشرف 21 جون 2001ء18 اگست 2008ءعسکریہ پاکستان/پاکستان مسلم لیگ ق
قائم مقاممحمد میاں سومرو 19 اگست 2008ء9 ستمبر 2008ءپاکستان مسلم لیگ ق
11آصف علی زرداری 10 ستمبر 2008ء8 ستمبر 2013ءپاکستان پیپلز پارٹی
12ممنون حسین 9 ستمبر 2013ء8 ستمبر 2018ءپاکستان مسلم لیگ (ن)
13عارف علوی 9 ستمبر 2018ءتاحالپاکستان تحریک انصاف


نگار خانہ

مزید دیکھیے