پینگلائی

پینگلائی جزیرہ چینی لوک داستانوں میں ایک اہم مقام ہے جسے جاپانی میں ہورائی کہتے ہیں،[1]

مقام

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بحیرۂ بوہائی کے مشرقی سرے پر ہے۔[2] اسے مشرق کی جنت سمجھا جاتا ہے اور یہ ان پانچ جزیروں میں سے ایک ہے جن پر آٹھ لافانی لوگ رہتے ہیں (باقی فانگ ژانگ، ینگ زو، ڈائیو اور یوانجیاؤ)۔[3][4]

چینی دیومالا میں

یہاں نہ تو درد ہے نہ سردی اور کھانے پینے کی چیزیں ختم نہیں ہو سکتیں، پھر بھی کئی مہمات کے باوجود انسانوں کو یہ کبھی نہیں ملا۔ پینگلائی میں لافانی دعوت، جس کے محلات خالص سونے اور پلاٹینم سے بنے ہیں اور پہاڑی جزیرے کے تمام نباتات اور حیوانات سفید دکھائی دیتے ہیں۔ زیورات درختوں پر اگتے ہیں اور ان کے پھل بیماریوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں، ابدی جوانی عطا کر سکتے ہیں یا مُردوں کو بھی زندہ کر سکتے ہیں۔

جاپانی دیومالا میں

بعد میں ایک جاپانی روایت (legend) نے ہوریا (Horia) کے یوٹوپیا (utopia) عناصر کو ہٹا دیا، اس نے مزید کہا کہ ہوا آکسیجن نہیں بلکہ ان گنت روحیں تھیں اور ان کو سانس لینے سے ایک فرد کو قدیم علم اور حکمت تک رسائی حاصل ہوئی۔

حوالہ جات