ژ

اردو کا سترھواں حرف 'ژ' ہے۔ فارسی کا چودھواں حرف ہے۔ اسے زائے عجمی بھی کہا جاتا ہے۔ حسابِ ابجد کی رو سے اعداد 'ز' کی طرح 7 شمار ہوتے ہیں۔

اردو حروفِ تہجی

'ژ' کا تلفظ 'جیم' کے قریب ہے۔ یہ حرف فارسی الاصل الفاظ میں پایا جاتا ہے۔ جیسے ژالہ (تلفظ جالا)، مژگان (تلفظ مجگان) وغیرہ یا انگریزی کے ان الفاظ میں استعمال ہوتا ہے جن میں جیم جیسی ہی ایک آواز پائی جاتی ہے۔ جیسے: ٹیلی ویژن، کنفیوژن، ڈرائیورژن، پراوژنل وغیرہ۔

کشمیری میں بھی 'ژ' پایا جاتا ہے۔ لیکن وہ 'چ' اور 'س' کے درمیان کی ایک آواز ہے۔ اس لیے کشمیری 'ژ' کا استعمال جن بھی اسماء میں ہوتا ہے ان کو اردو میں لکھتے وقت 'چ' سے بدل دیا جاتا ہے۔


لفظ میں مقام:الگآخر میںدرمیان میںشروع میں
شکل:ژـژـژژ

حرفی رمز بندی

حرفژ
یونیکوڈ نامARABIC LETTER ZHEH
علامتی رمزاعشاریاساس سولہ
یونیکوڈ1688U+0698
یو ٹی ایف-8218 152DA 98
عددی حرف حوالہژژ

مزید