یونیکوڈ

یونی کوڈ جسے اردو میں یکرمزی کہ سکتے ہیں [1]ایک معیاری ضابطہُ تختی ہے جس میں تمام زبانوں کے حروف کو یکساں طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اس کا خصوصی استعمال شمارندوں میں ہوتا ہے جہاں کمپیوٹر اس معیاری ضابطے کو استعمال کرتے ہوئے تمام زبانوں کے حروف اور نشانات کو نہ صرف سمجھ سکتے ہیں بلکہ مختلف قسم اور مختلف ہیئتِ ترکیبی رکھنے والے کمپیوٹر اور ان پر رائج معیل و عمیل آپس میں آسانی سے گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یونیکوڈ تمام زبانوں کے حروف اور لکھائی میں استعمال ہونے والے نشانات کو ایک مخصوص ہندسہ یا نمبر الاٹ کرتا ہے اور شماندگی میں اس نمبر کی تشریح پر سب اتفاق کرلیتے ہیں۔ ہندسہ الاٹ کرنے کا اختیار ایک ادارے یونیکوڈ کنشورشیم کو حاصل ہے۔ یکرمزی ایک سے چار لکمہ جات (byte) پر مشتمل ہو سکتا ہے۔[2][3]

Unicode logo.

شامل زبانیں