یونانی اساطیری شخصیات کی فہرست

یہ قدیم یونانی اساطیر اور قدیم یونانی مذہب کے دیوتاؤں، دیویوں اور دیگر خدائی اور نیم خدائی صفات کی حامل شخصیات کی فہرست ہے۔

لافانی شخصیات

یونانیوں نے مختلف مقاصد کے لیے اپنے معبودوں کی تصویریں بنائی اور مورتیاں تراشی تھیں۔ ایک معبد میں ایک یا ایک سے زائد معبودوں کے مجسمے ہوا کرتے تھے، ان پر منبت کاری کی جاتی۔ یہی مجسمے یونانی دیومالائی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔ سکوں پر خدائی تصویریں بنانے کا رواج تھا۔ پینے کے پانی کے پیالوں اور کٹوروں پر یونانی دیومالائی مناظر بنائے جاتے۔

اہم دیوتا اور دیویاں

معبودتفصیل
ایفرودیت (Ἀφροδίτη، افروڈائٹ)

رتی؛ کام دیوی؛ یونان کی حسن و محبت کی دیوی تھے؛ رومیوں نے اسے زہرہ (وینس) کہا ہے۔[1]

اپالو (Ἀπόλλων، اپولون)

سورج دیوتا؛یونانیوں اور رومیوں کا ایک دیوتا جو روشنی، صحت، شفا، موسیقی، شاعری، پیشگوئی وغیرہ کا خداوند کہلاتا ہے، اسے حد سے زیادہ مردانہ حسن و شباب کا پیکر خیال کیا جاتا ہے[2]

آریز (Ἄρης، آریز)

جنگ، خون ریزی اور تشدد کا دیوتا[3]

آرتمیس (Ἄρτεμις، آرتمیس)

شکار، بیابان، حیوانوں، نوجوان لڑکیوں، عمل تولید اور آفت کی کنواری دیوی۔[4]

ایتھنے (Ἀθηνᾶ، ایتھنا)

علم و فضل، عقل و ذہانت امن و فراغت کی دیوی۔[5]

ڈیمیٹر (Δημήτηρ، ڈیمیٹر)

بیج، زراعت، فصل، پیداوار اور غذائیت کی دیوی۔

دیانوسس (Διόνυσος، دیونیسوس)/بکھس (Βάκχος، باکھوس)

انگوری شراب، ثمر بخشی، پارٹیوں، تہواروں، دیوانگی، خلائے بسیط، بدمستی، سبزے اور بے خودی کی دیوی۔

ہادیس (ᾍδης، ہیدیس)/پلوٹو (Πλούτων، پلوٹون)

عالمِ اسفل اور موت کا دیوتا

ہیفیستوس (Ἥφαιστος، ہیفیستوس)

آگ، دھات کے کام، دستکاری کا دیوتا

ہیرہ (Ἥρα، ہیرہ)

دیوی اور دیوتاؤں کی شادی، خواتین، عمل تولید، وارثوں، بادشاہوں، مملکتوں کی دیوی

ہرمیس (Ἑρμῆς، ہرمیس)

سرحدوں، سفر، ابلاغ، تجارت، زبان اور لکھائی کا دیوتا

ہیسٹیہ (Ἑστία، ہیسٹیا)

چُولہوں اور آتش دانوں کی کنواری دیوی

پوسائڈن (Ποσειδῶν، پوسائڈن)

اِسے ”سمندروں کا دیوتا“ کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کو بھی لرزاں کر سکتا تھا اور اِسی لیے اِسے کبھی ”بُھونچالوں کا دیوتا“ بھی تصّور کیا جاتا ہے۔

زیوس (Ζεύς، زیوس)

دیوتاؤں میں سب سے عظیم دیوتا تھا۔ اساطیر میں اِسے دیوتاؤں کا بادشاہ تصّور کیا جاتا تھا۔ یہ یونانی دیوتاؤں میں سب سے طاقتور اور کوہ اولمپس کا حاکم تھا۔ اِس کے قبضے میں دیگر قُوّتیں تھیں جن میں سرِفہرست، طوفان اور آسمانی بجلی تھیں۔

اولین معبودات

قدیم یونانی معبوداردو نامبیان
Ἀχλύς (اَخلیِس)اخلیسزہر اور کہر آلود موت کی دیوی۔
Αἰών (اَیون)ایونجاودانی کا دیوتا۔
Αἰθήρ (ایتھر)ایتھربالاتر کرثۂ ہوا اور اور روشنی کا دیوتا۔
Ἀνάγκη (انانکی)انانکیناگزیری، لزوم اور احتیاج کی دیوی۔
Χάος (کھاؤس)کھاؤسہر شے کا نقطہ آغاز اور پہلی چیز جو وجود میں آئی۔
Χρόνος (کھرونوس)کھرونوستجربی وقت کا دیوتا، بعض اوقات ایون سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
Ἔρεβος (ایریبوس)ایریبوستاریکی اور ظلّ کا دیوتا
Ἔρως (اِیروس)ایروسکشش اور عشق کا دیوتا
Ἡμέρα (ہمیرا)ہمیرادن کی دیوی
Ὕπνος (ہیپنوس)ہیپنوستجسیمِ رات
Γαῖα (گایا)گایا (گائیا)تجسیمِ دنیا
Νέμεσις (نمسیس)نمسیسانتقام کی دیوی۔
Nῆσοι (نیسوئی)نیسوئیجزیروں اور سمندر کی دیوی
Νύξ (نیکس)نیکسرات کی دیوی
Οὐρανός (اورینوس)یورینسآسمانوں کا دیوتا (آسمانی ابا)
Οὔρεα (اوریا)اوریاپہاڑوں کے دیوتا
Φάνης (فینس)فانستولید کا دیوتا
Πόντος (پونتوس)پونتوسسمندر کا دیوتا، مچھلیوں اور دوسری سمندری مخلوقات کا باپ۔
Τάρταρος (تارتاروس)تارتاروسعالمِ اسفل کے گہرے اور تاریک علاقوں کا دیوتا
Θάλασσα (تھیلسا)ثالاساتجسیمِ سمندر
Θάνατος (تھیناتوس)ثاناتوسموت کا دیوتا۔

حوالہ جات